موجودہ حکومت نے جامعات کی گرانٹ کو ڈیڑھ ارب سے بڑھا کر اڑھائی ارب روپے کردیا گیا، ظہور بلیدی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) سینئر صوبائی وزیر محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات میر ظہور بلیدی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے جامعات کی گرانٹ کو ڈیڑھ ارب سے بڑھا کر اڑھائی ارب روپے کردیا گیا، بیوٹمز کے ملازمین کے مسائل حقیقی اور حل طلب ہیں جنہیں حل کرنے کیلئے وزیراعلیٰ سے بات کرونگا، یہ بات انہوں نے بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز (بیوٹمز) ایمپلائز کمیٹی کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی وفد نے سینئر صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات میر ظہور بلیدی کو بیوٹمز ملازمین کو ہاؤس ریکوزیشن، ڈسپرٹی ریڈکشن الاؤنس کی ادائیگی سمیت دیگر مسائل سے آگاہ کیا،صوبائی وزیر میر ظہور بلیدی نے کمیٹی کو یونیورسٹی معاملات میں انکی ذاتی مثبت دلچسپی اور حالیہ یونیورسٹی گرانٹس میں اضافے کے حوالے سے اپنی کوششوں سے آگاہ کیاانہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے یونیورسٹی گرانٹس کو ڈیڑھ ارب سے بڑھا کر اڑھائی ارب روپے کردیا ہے حکومت نے بیوٹمز کی گرانٹ میں بھی اضافہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ وہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو سے بیوٹمز ملازمین کے مسائل کے حل کے لئے اقدامات اٹھانے اور آئندہ بجٹ میں گرانٹس میں مزید اضافے کے کوشش کریں گے، کمیٹی نے صوبائی وزیر میر ظہور بلیدی سے درخواست کی کہ وہ وزیراعلی سے کمیٹی ممبران کی ملاقات کروانے میں کردار ادا کریں تاکہ بیوٹمزملازمین کے مسائل انکے سامنے رکھے جاسکیں جس پر صوبائی وزیر نے یقین دہانی کروائی کہ وہ عنقریب وزیر اعلی کے ساتھ بیوٹمز ملازمین کے وفد کی ملاقات کروائیں گے۔

Recent Posts

24 نومبر کو اسلام آباد مارچ کا اعلان، پی ٹی آئی قیادت عمران خان سے ناخوش کیوں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بانی چیئرمین تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی جانب سے…

18 mins ago

آبِ زمزم: برکت، معیار اور خدمت کی عظیم روایت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زمزم اسلامی تاریخ میں نہ صرف ایک مقدس اور مبارک پانی کے…

31 mins ago

گلوکارہ نوراں لال کی زندگی کا سب سے بڑا پچھتاوا کیا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نوراں لال ایک باصلاحیت اور مشہور پاکستانی پنجابی گلوکارہ ہیں جنہوں نے…

50 mins ago

دی گارجین کا ایکس پر اب کوئی پوسٹ نہ کرنے کا فیصلہ، مگر کیوں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مؤقر برطانوی جریدے دی گارجین نے ایلون مسک کے سوشل میڈیا پلیٹ…

1 hour ago

’لگتا ہے فخر زمان کو ایک اور نوٹس آئے گا‘، حارث رؤف نے یہ بات کیوں کہی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر فخر زمان بابر اعظم کے حق…

1 hour ago

کراچی، ڈیفنس میں سینیئر وکیل پر مسلح افراد کا حملہ

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی کے علاقے ڈیفنس میں کھڈا مارکیٹ میں جھگڑے کے دوران تشدد سے…

1 hour ago