کوئٹہ(قدرت روزنامہ) جمعیت علمااسلام کے مرکزی رہنما اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سینیٹر مولانا حافظ حمداللہ نے کہا ہیکہ پارلیمانی نظام میں مسائل حل نہ کرسکنے والے نااہل صدارتی نظام میں کیا خاک تیر ماریں گے ایک کباڑیئے نے پورے ملک کو کباڑ بنایا ملک بحرانوں کے دلدل میں جکڑا ہوا ہے مزید تجربات کا متحمل نہیں ہوسکتا ملک کے تمام مسائل بالخصوص معاشی بدحالی کے ذمہ دار سلیکٹیڈ حکمران اور سلیکشن کمیٹی ہیں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز جامع مسجد شیخ محمدی پشاور میں منعقدہ عظیم الشان ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کانفرنس سے جمعیت علمائے اسلام کے دیگر رہنماؤں اور مقامی علما کرام نے بھی خطاب کیا۔ مولانا حافظ حمداللہ نے کہا کہ مدارس اور مساجد سے بغض رکھنے والے ریاست مدینہ کے دعویدار نہیں ہو سکتے ریاست مدینہ میں ریاستی امور مساجد کے منبر و محراب سے مانیٹر کیے جاتے تھے جبکہ آج ریاست مدینہ کے نام نہاد دعویدار مساجد گراکر ریاست مدینہ کی مثالیں پیش کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ مہنگائی کی ناترس چھری سے غریب عوام کی گردنیں کاٹنے والے اپنے کرتوتوں اور نااہلی پر شرمندہ ہونے کی بجائے جس بے شرمی اور جھوٹے پن کا مظاہرہ کررہے ہیں وہ کسی شریف النفس عوامی رہنما کے شایان شان نہیں انہوں نے کہا کہ پوری قوم جانتی ہے کہ ملکی تاریخ کی نااہل ترین اور ناکام ترین لوگ ملک پر مسلط کیے گئے ہیں۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب اربن یونٹ نے فضائی آلودگی میں بنیادی کردار ادا کرنے والوں…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ڈسکہ میں بہو کو بے دردی سے قتل کرنے والی ساس اور…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سائنسدانوں کو بحر الکاہل میں دنیا کا سب سے بڑا مرجان مل…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا صارفین پاکستان کے نامور اداکار فیصل قریشی اور ان کی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گزشتہ ہفتے بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے ریلوے اسٹیشن پر خودکش…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان برسبین آسٹریلیا میں 3 ٹی20 میچز کی سیریز…