(قدرت روزنامہ)وزیراعظم عمران خان نے پارٹی ترجمان کے اجلاس سے رانا شمیم کے بیان حلفی پر وزیراعظم نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ شریف فیملی مافیا کی طرح ایکٹ کر رہی ہے،مافیا ہمیشہ بلیک میلنگ کا سہارا لیتا ہے،وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ عوام کو مسلم لیگ ن کی ماضی کی تاریخ بھی بتائیں .
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومتی و پارٹی ترجمانوں کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، ذرائع کے مطابق اجلاس میں تین ایشوز پر بات کی گئی،وزیراعظم نے معاشی اعشاریوں کی بہتری بارے بار بار بات کرنے کی ہدایت کی،وزیراعظم نے کہاکہ معاشی گروتھ سے متعلق عوام اور دنیا کو آگاہ کیا جائے،عوام کو بتائیں سابقہ حکومتیں کیا معیشت چھوڑ کر گئی اور موجودہ حکومت نے کیا کیا .
ذرائع کے مطابق اجلاس میں رانا شمیم کے بیان حلفی پر وزیراعظم نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ شریف فیملی مافیا کی طرح ایکٹ کر رہی ہے،مافیا ہمیشہ بلیک میلنگ کا سہارا لیتا ہے،وزیراعظم عمران خان نے مزید کہاکہ عوام کو مسلم لیگ ن کی ماضی کی تاریخ بھی بتائیں، عوام کو بتائیں کیسے یہ ماضی میں عدلیہ کو دباو ٔمیں لاتے رہے، کیسے ن لیگ نے رفیق تارڑ کو بریف کیس دیکر بلوچستان بھیجا، وزیراعظم نے حکومتی وپارٹی ترجمان کو مزید کہاکہ رانا شمیم نے کہاں بیٹھ کر بیان حلفی تیار کیا، عوام کو بتایا جائے .
وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ میں نے عدالت میں تمام پرانی رسیدیں پیش کیں، میرا شریف فیملی کے ساتھ کوئی مقابلہ نہیں، شہباز شریف بتائیں، ملک مقصود کون ہے،ایک چپڑاسی کے اکاؤنٹ سے 16 سو کروڑ روپے شہباز شریف کے اکاؤنٹ میں گئے، 10 ہزار تنخواہ والے چپڑاسی کے اکائونٹ میں اتنی بڑی رقم کیسے آئی،وزیراعظم نے کہاکہ شہباز شریف سے چپڑاسی، پاپڑ والے اکاؤنٹس میں اتنی بڑی رقوم پر جواب مانگیں،شریف فیملی اپنی کرپشن پر کوئی جواب نہیں دیتی، ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم نے کہاکہ شریف فیملی میں کوئی اخلاقیات نہیں، وہ کس منہ سے ہمارے اوپر الزامات لگاتے ہیں،شریف فیملی کی کوئی اخلاقی ویلیوز نہیں ہیں، کرپشن کرنے والا اپوزیشن لیڈر بنا بیٹھا ہے .
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے ترجمانوں اور فواد چودھری کو اہم گائیڈ لائنز دیں،ترجمانوں نے وزیراعظم کی گزشتہ روز کی تقریر کو سراہا،ارکان نے مشورہ دیتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم صاحب، سب کو کہہ دیں کہ کسی سے ڈریں مت،تمام پارٹی ارکان کو کھل کر بات کرنے کی ہدایت دیں .
. .