(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ شہباز شریف کا مقدمہ براہ راست نشر ہونا چاہیئے۔
چوہدری فواد حسین نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی وسائل کو اپنے لوگوں کے پاس رکھنا چاہتے ہیں، سندھ حکومت نے عوام کو صحت کارڈ سے محروم رکھا۔
ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف وزیر اعلیٰ بنے تو آتے ہی لوکل گورنمنٹ ختم کر دی، یہ سارا پیسہ اپنے اکاؤنٹ میں جمع کروا رہے تھے، جو لوگ زندگی میں کبھی باہر نہیں گئے ان کے نام کی اربوں روپے کی ٹی ٹی لگی۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے آکر اس نظام کا خاتمہ کیا، شہباز شریف کا مقدمہ لائیو ٹیلی کاسٹ ہونا چاہیے، ہم چاہتے ہیں لوگ دیکھیں کیس ہے کیا، سندھ حکومت کراچی کو وسائل میں حصہ نہیں دے رہی۔
چوہدری فواد حسین نے کہا کہ عوام کو معلوم تو ہو کہ کس طرح شہبازشریف نے ملک کو لوٹا، شریف فیملی نے سابق چیف جسٹس سجاد علی شاہ کے خلاف سازش کی،نواز شریف کے سامنے رانا شمیم کا حلف نامہ لکھا گیا۔
وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین کا مزید کہنا تھا کہ یہ سارے مقدمات لائیو دکھانے چاہئیے۔
خضدار(قدرت روزنامہ)خضدار سردیوں کی سیزن شروع ہوگئی لیکن بدقسمت شہرتاحال گیس جیسی سہولت سے محروم…
لاہور (قدرت روزنامہ) لاہور کی اسپیشل سینٹرل عدالت نے پرویزالہیٰ اور مونس الہیٰ کے خلاف…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سانحہ 9 مئی کے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت…
کوہلو(قدرت روزنامہ)لیویز فورس نے ضلع کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 9 ملزمان کو…
کنبرا (قدرت روزنامہ) آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میں شکست کے بعد شاہینوں کو…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سردی کی لہر داخل ،شہریوں نے گرم…