سڈنی (قدرت روزنامہ) کرکٹ آسٹریلیا نے دورہ پاکستان کی تیاریوں کی تصدیق کرتے ہوئے ڈیوڈ وارنر اور مچل مارش کو سری لنکا کے خلاف ٹی 20 سیریز میں آرام دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ دوسری جانب کرکٹ آسٹریلیا کی تینوں ٹیسٹ ایک ہی وینیو پر کھیلنے کی خواہش سامنے آئی ہے۔ آسٹریلوی میڈیا کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا تینوں ٹیسٹ میچ ایک ہی وینیو پر کھیلنے کا خواہشمند ہے اور اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔
رپورٹ کے مطابق ایک وینیو پر ٹیسٹ میچز کی وجہ صحت اور سکیورٹی ہے ۔ واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ تین مارچ سے کراچی میں شروع ہونا ہے جب کہ دیگر دو ٹیسٹ میچز راولپنڈی اور لاہور میں شیڈول ہیں ۔ ٹیسٹ سیریز کے بعد تین ون ڈے اورایک ٹی ٹونٹی میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے۔
آسٹریلوی میڈیا کےمطابق کرکٹ آسٹریلیا جھائے رچرڈسن کے علاوہ فل ٹیسٹ سکواڈ پاکستان بھیجنے پر کام کر رہا ہے جب کہ مچل سٹارک بھارتی لیگ سے دستبردار ہو کر دورہ پاکستان کا اشارہ دے چکے تاہم تینوں فارمیٹس کھیلنے والے بعض کرکٹرز ون ڈے یا ٹی ٹونٹی سیریز مس کر سکتے ہیں جب کہ بعض کرکٹرز دورہ پاکستان کے حوالے سے آرام دہ نہیں ہیں ۔
رپورٹ کے مطابق دورہ پاکستان کے لیے کرکٹ آسٹریلیا ابتدائی ٹیسٹ کا اعلان چند دنوں میں کرے گا ۔
اداکارہ نے مشہور بھارتی ڈیزائنر کا ڈیزائن کردہ دلفریب لباس پہنا تھا ممبئی(قدرت روزنامہ)یکم نومبر…
نئی دہلی(قدرت روزنامہ)بھارت میں ایک شخص نے دیوالی کے موقع پر شراب کے نشے میں…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لندن میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف پاکستان تحریک…
سرکاری حج پیکج 10 لاکھ 65 ہزار سے 10 لاکھ 75 ہزار کے درمیان رکھنے…
لاہور (قدرت روزنامہ)فواد چودھری کی اہلیہ حبافواد نے وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے)…
راولپنڈی(قدرت روزنامہ)عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کو ملک پر مسلط قبضہ اور…