کرکٹرعبدالرزاق نے اسٹیج اداکارہ دیدارکیساتھ شادی کے معاملے پر خاموشی توڑدی

کراچی(قدرت روزنامہ) سابق پاکستانی کرکٹر عبدالرزاق نے اسٹیج اداکارہ دیدار کے ساتھ تعلقات اور شادی کی خبروں پر خاموشی توڑدی۔

عبدالرزاق حال ہی میں نجی ٹی وی چینل کے کرکٹ اسپیشل شو ’باؤنسر‘ میں شریک ہوئے جس میں انہوں نے پہلی بار اسٹیج اداکارہ دیدار کے ساتھ تعلقات اور شادی کے معاملے پر کھل کر گفتگو کی۔

شو کے دوران میزبان شعیب جٹ نے عبدالرزاق سے ان کے اور اسٹیج اداکارہ دیدار کے درمیان تعلقات اور شادی سے متعلق افواہوں کے بارے میں سوال کیا اور ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ اگر آپ چاہیں تو اس سوال کا جواب دیں ورنہ نا دیں۔
میزبان نے سوال کیا آپ کے اور دیدار کے بارے میں لوگوں کا خیال تھا کہ آپ اسٹیج اداکارہ دیدار کا اتنا دیدار کرتے تھے کہ لوگوں نے کہنا شروع کردیا تھا کہ شاید آپ اداکارہ دیدار سے شادی کرنے جارہے ہیں۔ کیا یہ سچ تھا یا ویسے ہی بس افواہیں تھیں؟

عبدالرزاق نے جواب دیا یہ افواہیں نہیں تھیں ٹھیک باتیں تھیں۔ سابق کرکٹر نے اس معاملے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا 1999 میں میری اور دیدار کی دوستی ہوئی تھی۔ میں نے دیدار سے کبھی شادی کا وعدہ نہیں کیا تھا بلکہ یہ کہا تھا مجھے 6 ماہ دے دو اس میں ہم اس بات کا فیصلہ کریں گے کہ ہمیں شادی کرنی ہے یا نہیں کرنی۔

عبدالرزاق نے مزید کہا میں نے دیدار سے کہا تھا اگر فیصلہ ہوگیا تو شاید کریں گے ورنہ میں شادی نہیں کرسکتا۔ دیدار میری بات سے اتفاق کرتی تھی۔ اس کے علاوہ دیدار نے اپنے اسٹیج پروگرام چھوڑنے سے منع کردیا تھا اس نے کہا تھا میں اسٹیج پروگرام کرنا نہیں چھوڑ سکتی جس پر میں نے اس سے کہا تھا پھر میرے لیے تم سے شادی کرنا مشکل ہوجائے گا۔ کیونکہ ہمارا جو فیملی بیک گراؤنڈ (خاندانی پس منظر) ہے وہ اس بات کی اجازت نہیں دیتا کہ میں اسٹیج پروگرام کرنے والی خاتون سے شادی کروں۔

سابق کرکٹر نے مزید کہا میں نے دیدار سے کہا تھا اگر آپ اسٹیج پروگرام اور پرفارمنس چھوڑ دیں گی تو میں آپ سے شادی کرنے کے بارے میں سوچ سکتا ہوں۔ لیکن دیدار نے منع کردیا اور کہا یہ میرا کیریئر ہے اور میں یہ نہیں چھوڑسکتی جس کی وجہ سے ہمارا بریک اپ ہوگیا۔ میزبان نے عبدالرزاق سے سوال کیا آپ کو دیدار سے سچی محبت تھی؟ جس پر انہوں نے جواب دیا محبت سچی ہی ہوتی ہے۔

Recent Posts

ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات کی افواہوں پر اروشی روٹیلا میدان میں آگئیں

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھارتی کرکٹر ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات…

3 hours ago

آئی ایم ایف سے مذاکرات کے دوران چین کا مسلسل تعاون قابل تحسین ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے…

3 hours ago

گورنر پنجاب کے بیان پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کاردعمل آ گیا

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے گورنر پنجاب کے بیان…

3 hours ago

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی کابینہ سے منظوری کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ سے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی…

4 hours ago

اعظم تارڑ اور بلاول بھٹو کو بھی آئینی ترامیم کے مسودے کا کچھ پتا نہیں ہے، عمر ایوب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

4 hours ago

مخصوص نشستیں: الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہیں ہوسکتا، اسپیکر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا…

5 hours ago