آئندہ ہفتوں میں پیٹرولیم قیمتوں میں کمی کا امکان ہے یا نہیں؟ مہنگے کرایوں سے ستائے پاکستانیوں کیلئے اہم خبر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) حکومت نے پیٹرول پر جنرل سیلز ٹیکس 16.40فیصد سے کم کر کے 10.77فیصدکر دیاجس کا اطلاق 16جولائی سے کیا گیا ہے، ہائی سپیڈ ڈیزل پر جنرل سیلزٹیکس 17فیصد ، مٹی کے تیل پر جنرل سیلز ٹیکس 6.70فیصد اور لائیٹ ڈیزل آئل پر جنرل سیلز ٹیکس 0.20فیصد برقرارر کھا گیا ہے، ہائی سپیڈ ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی کی شرح ایک روپے 90پیسے فی لٹر رکھی گئی ہےجبکہ پیٹرول، مٹی کے تیل اور لائیٹ ڈیزل آئل پر پیٹرولیم لیوی کو صفر کر دیاگیا ہے،روزنامہ جنگ میں تنویر ہاشمی ، مہتاب حیدر کی شائع خبر کے مطابق عالمی سطح پر خام

تیل کی قیمتیں 73 ڈالر فی بیرل ہیں اور پاکستانی حکام نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا دو سے تین ماہ کی بنیادپر معاہدہ کیا اس وقت تیل کی قیمت 60ڈالر فی بیرل تھی اور تیل کی قیمتوں میں اضافے کے رحجان سے باعث آئندہ ہفتوں اور مہینوں میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان نہیں ، حکومت نے بجٹ میں پیٹرولیم لیوی کابجٹ 610ارب روپے مقرر کیا تھا اور صرف ہائی سپیڈ ڈیزل پر ایک روپے 90پیسے فی لیٹر لیوی عائد کی گئی ہے جبکہ دیگر پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی عائد نہیں کی گئی ، ایف بی آر نے پیٹرول پر جی ایس ٹی میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

Recent Posts

بہترین پلیئنگ الیون تشکیل دینے کیلئے اچھے کھلاڑی تلاش کر رہے ہیں، محمد رضوان کی پریس کانفرنس

برسبین(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بہترین پلیئنگ الیون…

4 hours ago

ڈاکٹر یاسمین راشد سے رہائی کے بدلے کیا مطالبہ کیا گیا؟ صنم جاوید کا سنسنی خیز انکشاف

لاہور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق…

4 hours ago

مجھے لگتا ہے کہ آئی سی سی کو یہ پہلے ہی پتا تھا کہ بھارت نہیں آ رہا ، محمد عامر کا بیان

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ باولر محمد عامر نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی…

4 hours ago

زرمبادلہ کے ذخائر 31 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

کراچی (قدرت روزنامہ) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کا ہفتہ وار ڈیٹا…

4 hours ago

خواجہ آصف نے لندن میں ہراساں کرنے کے واقعے کی رپورٹ پولیس کو درج کرادی

لندن(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے لندن میں قتل کی دھمکی اور ہراساں کرنے کے…

5 hours ago

وزیراعظم کی قوم سے باران رحمت کے لیے نماز استسقاء کی درخواست

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے باران رحمت کے لیے قوم سے نماز استسقاء…

5 hours ago