کترینہ کیف کی شادی کے بعد کام پر واپسی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اسٹار کترینہ کیف کے بارے میں یہ خبریں گردش کررہی ہیں کہ جلد ہی اداکارہ اپنے پراجیکٹس کی شوٹنگ کا دوبارہ آغاز کرنے والی ہیں۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، کترینہ کیف، اداکار سدھانت چترویدی اور ایشان کھتر کے ساتھ نئے گانے’فون بھوت‘ کی شوٹنگ کے لیے تیار ہیں۔
رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ کترینہ کیف نے گنیش ہیج کے کوریوگرافی کیے اپنے نئے ڈانس نمبر کی تیاری شروع کردی ہے۔خیال رہے کہ اس سے پہلے تقریباً تمام فلمسازوں نے اپنی پروڈکشنز روک دی تھیں کیونکہ ممبئی میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی تعداد میں بہت زیادہ اضافہ دیکھنے میں آیا تھا۔
تاہم، اب کورونا کے کیسز میں نمایاں کمی سامنے آنے کے بعد بھارت میں فلموں کی شوٹنگ کا دوبارہ آغاز ہورہا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق، تمام فلموں کی عکس بندی جو کہ کورونا کے پھیلاؤ کے پیشِ نظر روکی گئی تھی اس مہینے کے آخر تک دوبارہ شروع ہونے کا امکان ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں کترینہ کیف اور وکی کوشل راجستھان میں ایک شاہانہ تقریب کے دوران رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے ہیں۔

Recent Posts

سرفراز بگٹی بلوچستان میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا رہے ہیں عوام جلد بہتری محسوس کریں گے، نصیر مینگل

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے قبائلی رہنما سابق وفاقی وزیر میر نصیر مینگل نے کہا ہے کہ…

2 mins ago

2 اکتوبر ملتان، میانوالی اور فیصل آباد تیار رہے، بھرپور احتجاج ہوگا، شیخ وقاص

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے احتجاج کی نئی تاریخوں کا اعلان…

33 mins ago

کیا ٹیکس فائل کرنے کا کوئی نقصان بھی ہو سکتا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) آئی ایم ایف کے نئے پروگرام کی بھی مختلف ترجیحات ہیں۔…

43 mins ago

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کس مشکل میں پھنس گئے اور کارکنوں کو کیا پیغام دیا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے راولپنڈی احتجاج میں بروقت نہ…

52 mins ago

سانحہ 9 مئی ناقابل معافی جرم ہے، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے سانحہ 9 مئی کو ناقابل معافی جرم قرار…

1 hour ago

علی امین گنڈاپور پر کارکنان کا دباؤ تھا کہ راولپنڈی جائیں، بیرسٹر سیف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین اور کارکنان کی جانب سے راولپنڈی احتجاج میں…

1 hour ago