قومی کانگریس پشتون قوم کے حقوق کی جدوجہد کو مزید تقویت دے گی،پشتونخوامیپ

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی ایگزیکٹو کے جاری کردہ بیان میں پارٹی کے مرکزی قومی کانگرس منعقدہ28-29جنوری2022 بمقام کوئٹہ کا بھرپور خیر مقدم کرتے ہوئے اسے پشتونخواملی عوامی پارٹی کے تاریخ ساز جدوجہد اور قربانیوں سے لبریز تاریخ میں ایک اور سنگ میل قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ اس تاریخی قومی کانگرس کے انعقاد سے پارٹی کو پورے ملک میں ہر سطح پر مزید وسیع اور فعال بنانے،عوامی رابطہ مہم تیزکرنے، پارٹی کو منظم کرنے اور اس کی ہر سطح پر فعالیت میں بھی اضافہ ہوگا۔ اور پارٹی کے رہنماء اداروں کے انتخاب کے ساتھ ساتھ پارٹی کے تمام اداروں کے ہر شعبہ کی صلاحیتوں میں بھی اضافہ ہوگا اور سالار شہدا خان شہید عبدالصمد خان اچکزئی کی سیاسی جمہوری وطن دوستی،عوام دوستی اور اعلیٰ انسانی اسلامی اور پشتنی اقدار کے افکار پر مبنی شروع کردہ تحریک اُس کے لازوال جدوجہد اور تاریخ ساز قربانیوں کا رواہ تسلسل ہے اور پشتونخوامیپ کے بانی خان شہید ان کے ساتھ شریک اکابرین کی فرنگی استعمار، اُن کے کاسہ لیسوں اور ملک کے قیام کے بعد ملک کے آمر حکمرانوں اور ان کے کاسہ لیسوں کیخلاف تاریخ ساز جدوجہد اور اُن کی لازوال قربانیوں، صعوبتوں کو جھیلنے اور شہادت کے مرتبے تک مسلسل جدوجہد کا تاریخی ثمر ہے جس نے پشتون قومی تحریک اور ملک کی سیاسی جمہوری تحریک اور قوموں کی برابری پر مبنی رضاکارانہ فیڈریشن قائم کرنے،آئین وقانون کی حکمرانی،پارلیمنٹ کی بالادستی اور حقیقی جمہوریت کے قیام کی جدوجہد کی راہ کو واضح اور روشن کیا۔ اور اس کے بعد پشتونخواملی عوامی پارٹی کے محبوب قائد محترم محمود خان اچکزئی کی ولولہ انگیز رہبری میں پارٹی قیادت، پارٹی کارکنوں، بہی خواہوں اور پشتون غیور ملت کی اس تاریخی جدوجہد کا عکاس ہے جس میں پشتونخوامیپ نے ہمیشہ پشتون قومی تحریک کے ہر اول دستے اور ملک کی سیاسی جمہوری تحریکوں میں صف اول کا کردار ادا کرتے ہوئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا ہے

Recent Posts

پاک بنگلہ تجارت میں اہم پیشرفت: کراچی سے پہلا براہ راست کارگو جہاز چٹاگانگ پورٹ پر لنگر انداز

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اور بنگلہ دیش کے تجارتی تعلقات میں تاریخی پیشرفت کرتے ہوئے…

4 mins ago

خضدار: قبائلی رہنما کے قافلے پر نامعلوم افراد کا حملہ، 3 افراد جاں بحق

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان میں خضدار کے علاقے کلاڑو میں قبائلی رہنما میر مہراللہ محمد حسنی…

9 mins ago

کیا عام پاکستانی کو بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی رسائی کے لیے وی پی این رجسٹریشن کروانی ہوگی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے انٹرنیٹ پر…

15 mins ago

بلوچستان میں موبائل فون، انٹرنیٹ سروس معطل

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے متعدد اضلاع میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز معطل ہوگئی۔ موبائل…

21 mins ago

اسلام آباد مارچ کے لیے بشریٰ بی بی متحرک، پنجاب سے پی ٹی آئی کے منتخب نمائندے پشاور طلب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) عمران خان کی اہلیہ…

26 mins ago

وزیر اعظم شہباز شریف کی قوم سے نمازِ استسقا کی ادائیگی اور بارش کے لیے دعا کی اپیل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں اسموگ کے بحران کے پیش نظر…

35 mins ago