پولیس میں نوکری کیوں نہیں دی؟ خواجہ سرا عدالت پہنچ گئے

(قدرت روزنامہ)پولیس میں نوکری کیوں نہیں دی؟ خواجہ سرا عدالت پہنچ گئے

لاہور ہائی کورٹ میں ڈی جی نیب کی تقرری کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے کیس سماعت کے لیے 2 رکنی بینچ کو بھجوا دیا چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے نیب کو جواب دینے کی مہلت دے دی ، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جمیل احمد بھی اپنا وکیل مقرر کریں،ایسے ہی کیس میں انٹرا کورٹ اپیل زیر سماعت ہے ،وہی بینچ سنے،درخواست گزار نے کہا کہ ڈی جی نیب جمیل احمد کی تقرری میرٹ سے ہٹ کی گئی

قبل ازیں لاہور ہائیکورٹ میں خواجہ سراؤں کو محکمہ پولیس میں نوکریاں نہ دینے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی ،جج نے ڈی آئی جی لیگل سے سوال کیا کہ خواجہ سراؤں کو بھرتی کرنے کے حوالے سے کیا اقدامات کیے؟ ڈی آئی جی نے عدالت میں جواب دیا کہ میں یہ درخواست دیکھ لیتا ہوں،جس پر عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کیا آپ یہاں باغ جناح میں سیر کرنے آئے ہیں؟ ڈی آئی جی لیگل نے عدالت میں کہا کہ ہم 21 جنوری کو درخواست کا جواب عدالت میں جمع کروا چکے ہیں عدالت نے چیف سیکریٹری اور سوشل ویلفیئر ڈپیارٹمنٹ سے جواب طلب کرلی ،عدالت نے‌ حکم دیتے ہوئے کہا کہ متعلقہ محکمے بتائے کہ خواجہ سراؤں کی بھرتیوں کے لیے کتنی درخواستیں آئیں؟

دوسری جانب تحریک انصاف کی حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت خواجہ سراؤں کے حقوق کے لئے کام کر رہی ہے وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے اسلام آباد میں 3 کروڑ 58 لاکھ کی لاگت سے تعمیر کئے گئے پاکستان کے پہلے ٹرانس جینڈر پروٹیکشن سنٹر کا افتتاح بھی کیا تھا یہ سنٹر ٹرانس جینڈرز کو قانونی امداد ، صحت کی بنیادی سہولیات ، نفسیاتی مشاورت اور عارضی پناہ گاہ بھی فراہم کرے گا، ڈاکٹر شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ پاکستان کے دیگر شہروں میں ٹرانس جینڈر پروٹیکشن سنٹر قائم کیئے جائیں گے تاکہ پاکستان کی خواجہ سرا برادری کو مرکزی دھارے میں لایا جا سکے اور ان کے حقوق کو یقینی بنایا جا سکے۔

Recent Posts

راحیلہ درانی کی گزشتہ روز ٹراما سینٹر سول اسپتال آمد، فائرنگ سے زخمی خاتون ٹیچر کی عیادت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید درانی کی گزشتہ روز سول اسپتال ٹراما سینٹر آمد۔…

4 mins ago

ایوارڈز تقریب میں علیزے شاہ اور آئمہ بولڈ ملبوسات پہننے پر تنقید کی زد میں آگئیں

کراچی (قدرت روزنامہ) پاکستانی نجی انٹرٹینمنٹ چینل کی جانب سے منعقدہ اسٹائل ایوارڈز میں اداکاراں…

12 mins ago

نرسوں کو شعبہ صحت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت حاصل ہے، ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی

نرسنگ اسٹاف کا کام زیادہ سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں جس کو بہتر بنانے…

24 mins ago

کیرتی سینن نے مرد و خواتین فنکاروں کے معاوضے میں فرق کی وجہ بتادی

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ کیرتی سینن نے مرد و خواتین فنکاروں کے معاوضے…

36 mins ago

مائوں کے عالمی دن کے موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا پیغام

مادر وطن کی عزت وحرمت پر قربان ہوجانے والے شہداکی مائوں کو سلام پیش کرتے…

38 mins ago

بجٹ میں سیلز و انکم ٹیکس رعایتیں و چھوٹ مرحلہ وار ختم کرنے کی تجویز

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آئندہ بجٹ 25-2024ء میں سیلز اور انکم ٹیکس کی رعایتیں اور چھوٹ…

49 mins ago