حسنین شاہ کو کرائے کے قاتلوں کے ذریعے قتل کرائے جانے کا انکشاف

(قدرت روزنامہ)حسنین شاہ کو کرائے کے قاتلوں کے ذریعے قتل کرائے جانے کا انکشاف
لاہور میں صحافی قتل کیس کی ابتدائی رپورٹ آئی جی پنجاب کو بھجوا دی گئی

رپورٹ کے مطابق حسنین شاہ کو شملہ پہاڑی کے قریب نشانہ بنایا گیا حسنین شاہ کو دو موٹر سائیکل سواروں نے گولیاں ماریں ،حسنین شاہ کے سینے اور پیٹ میں 10 سے زائد گولیوں کے نشان تھے حسنین شاہ کو پیشہ ور قاتل کی مدد سے نشانہ گیا،حملہ آور کی سی سی ٹی وی فوٹیجز سے ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوشش جاری ہے حسنین شاہ کے موبائل کی سی ڈی آر بھی نکلوا لی گئی ہے واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے آئی جی پنجاب نے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے 4 مشکوک افراد زیر حراست لئے ہیں، پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا ہے ،فوٹیجز سے پتہ چلا ہے کہ شوٹرز حسنین شاہ کو قتل کرنے کے بعد برانڈرتھ روڈ تک گئے مزید سی سی ٹی وی کیمروں سے ریکارڈ لینے کا سلسلہ جاری ہے

دوسری جانب ن لیگ کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے لاہور میں صحافی حسنین شاہ کے قتل کے خلاف پنجاب اسمبلی میں توجہ دلاﺅ نوٹس جمع کرا دیا ، توجہ دلاؤ نوٹس میں کہا گیا کہ حسنین شاہ قتل کیس میں ملزمان کی گرفتاری بارے ایوان کو آگاہ کیا جائے،

واضح رہے کہ لاہور پریس کلب کے باہر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے حسنین شاہ کی موت ہو گئی حسنین شاہ اپنی گاڑی پر سوار کلب آ رہے تھے کہ ان پر فائرنگ کی گئی، فائرنگ کے واقعہ کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، صحافیوں کی بڑی تعداد بھی جائے وقوعہ پر موجود تھی-

حسین شاہ کرائم رپورٹر تھے ان کا تعلق کیپٹل ٹی وی سے تھا۔ نامعلوم افراد فائر کرکے فرار ہوگئے،نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ جس موٹر سائیکل پر ملزمان آئے اور گولیاں چلائیں

لاہور پریس کلب کے صدر اعظم چودھری، سینئر نائب صدر سلمان قریشی، نائب صدر ناصرہ عتیق، سیکرٹری عبدالمجید ساجد، جوائنٹ سیکرٹری سالک نواز، فنانس سیکرٹری شیراز حسنات اور اراکین گورننگ باڈی نے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی-

Recent Posts

واٹس ایپ پر ڈیلیٹ ہونے والی چیٹ کو واپس کیسے لایا جائے؟ طریقہ جانئے

خوش قسمتی سے ڈیلیٹ کیے گئے واٹس ایپ چیٹس کو بآسانی بحال کیا جا سکتا…

8 mins ago

تحریک انصاف کے امریکی حمایتیوں کا ایک اور یوٹرن!

تحریک انصاف اورعالمی لابی کا 46 ممبران کانگرس سے صدر بائیڈن کو ایک اور خط…

37 mins ago

دوسرا ٹی ٹوینٹی، آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دیدی

پاکستان کی جانب سے عثمان خان نصف سینچری بنانے والے میچ کے واحد کھلاڑ ے…

48 mins ago

سونے کی قیمت میں کمی

سونے کی قیمت 300 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 67 ہزار 400 روپے پر…

58 mins ago

تحریک انصاف کے حق میں امریکی ممبران کانگریس کا بائیڈن کو ایک اور خط

پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی باضابطہ درخواست واشنگٹن(قدرت روزنامہ) تحریک انصاف کے حمایتیوں…

1 hour ago

ڈسکہ میں سسرالیوں کے ہاتھوں بہو کے قتل کیس میں لرزہ خیز انکشافات

ساس کو شکوہ تھا کہ اس کا بیٹا بیوی سے بہت محبت کرتا تھا اور…

2 hours ago