لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے حکومت سے نجات کے لیے تحریک تیز کرنے پر اتفاق کرلیا۔تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمان اور سابق وزیراعظم و ن لیگ کے قائد نواز شریف کے درمیان فون پر رابطہ ہوا، جس میں ملکی سیاسی صورتحال اور پی ڈی ایم کی تحریک پر طویل مشاورت کی گئی۔ دونوں رہنماوں نے حکومت سے نجات کے لیے تحریک تیز کرنے پر اتفاق کیا جبکہ لانگ مارچ اور ان ہاوس تبدیلی سمیت مختلف قومی امور پر بھی مشاورت کی گئی۔
مولانا فضل الرحمان نے نواز شریف کو پی ڈی ایم سربراہی اجلاس کے ایجنڈے پر اعتماد میں لیا اور کہا موجودہ حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے ، حکمرانوں سے عوام کو نجات دلانے کا وقت آچکا ہے۔ نواز شریف نے مولانا فضل الرحمان کو یقین دہانی کرائی پی ڈی ایم سے جوفیصلہ کیا جائے گا، ن لیگ ساتھ دے گی۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکی صدارتی انتخابات میں ریپبلیکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکی صدارتی انتخابات کے دوران ریاست مشی گن میں سابق امریکی صدر…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکا کے صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹ کی اُمیدوار کملا ہیرس اور ریپبلکن…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکی صدارتی انتخابات میں ناسا کے خلا بازوں نے بین الاقوامی خلائی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے…
گوجرانوالہ (قدرت روزنامہ)ایک شخص کو دوسری شادی مہنگی پڑ گئی۔ گوجرانوالہ میں دلہا قیصر نے…