یورپ کے سب سے مصروف استنبول ائیرپورٹ کو پہلی مرتبہ مکمل طور پر بند کر دیا گیا

استنبول (قدرت روزنامہ)یورپ کے سب سے مصروف استنبول ائیرپورٹ کو پہلی مرتبہ مکمل طور پر بند کر دیا گیا، شدید اور غیر متوقع برفانی طوفان نے ترکی کے سب سے بڑے شہر میں نظام زندگی مفلوج کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق ترکی کے دارالحکومت استنبول میں شدید برفانی طوفان سے نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی اور شہر میں ٹریفک کا نظام بھی درہم برہم ہو گیا۔
استنبول کے گورنر علی یرلی کایا کی جانب سے ٹریفک میں پھنسے شہریوں سے اپیل کی گئی کہ گاڑیاں جہاں کہیں بھی پھنسی ہیں انہیں وہیں کھڑی کرکے چابیاں متعلقہ حکام کو دے دیں۔استنبول ائیرپورٹ کیرن ویز پر بھی مسلسل برفباری سے برف کی موٹی تہہ جم گئی اور برف کے دباؤ سے ائیرپورٹ پر قائم گودام کی چھت گرگئی۔

استنبول ائیرپورٹ پر بدھ کی صبح 4 بجے تک تمام پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔

دوسری جانب حدنگاہ انتہائی کم ہونےپرمختلف شاہراہوں کوبندکردیاگیا، اس کے علاوہ حدنگاہ انتہائی کم ہونے پرمختلف شاہراہوں کو ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا۔ ترکی کے مغربی اور شمالی علاقوں میں شدید برف باری کا سلسلہ جاری ہے جو ملک کے دیگر حصوں کو متاثر کر رہی ہے، مختلف علاقوں میں برف کی سفید چادر بچھ گئی ہے۔ برفانی طوفان نے انٹرسٹی ٹرانسپورٹ بھی معطل کر دی ہے۔

WhatsApp
Get Alert