حکومت کا کرپشن کیسز جلد نمٹانے کیلئے عدالتوں میں مئوثر پیروی کرنےکا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے کرپشن کیخلاف سب سے زیادہ اقدامات کئے، کرپشن کرنے والے ملک سے فرار ہیں، کرپٹ مافیا کے کیسز جلد نمٹانے کیلئے عدالتوں میں مئوثر پیروی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اے آر وائی کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں انٹرنیشنل ٹرانسپرنسی رپورٹ کا بھی جائزہ لیا گیا۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ موجودہ حکومت نے کرپشن کیخلاف سب سے زیادہ اقدامات کئے، کرپشن کرنے والے ملک سے فرار ہیں، کرپشن کرنے والے مقدمات میں غیر ضروری التوا ء کے بہانے بنا رہے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کیس جلد نمٹانے کیلئے عدالتوں میں مئوثر پیروی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید برآں وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چودھری نے کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ کابینہ اجلاس میں ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ پر بھی گفتگو ہوئی، فنانشل کرپشن میں اضافہ نہیں ہوا، ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ ابھی پوری شائع نہیں ہوئی، رپورٹ میں مالی کرپشن شامل نہیں ہے، پاکستان کا سکور رول آف لاء کے باعث نیچے گیا، پاکستان میں رول آف لاء پر کام کرنے کی ضرورت ہے، کرمینل جسٹس ریفارمز سے رول آف لاء میں بہتری آئے گی، ہائی پروفائل اور اہم مقدمات کی سماعت براہ راست دکھائی جانی چاہیے، شہباز شریف کا کیس براہ راست نشر کیا جائے، آصف زرداری کا اومنی کیس بھی براہ راست دکھایا جائے۔

دوسری جانب قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے اپنے ردعمل میں کہا کہ کرپشن کے خلاف “جہاد”کرنے کی دعویدار نیازی حکومت کے سر ایک اور سہرا: ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی آج کی رپورٹ کے مطابق عمران نیازی حکومت نے پچھلے 20 سال میں سب سے زیادہ کرپشن کا نیا ریکارڈ بنا ڈالا ہے۔ نیازی صاحب، اگر اپنے ضمیر کی آواز نہی سن سکتے تو ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی ہی سن لیں۔

Recent Posts

اگلا گھنٹہ اہم ہے، آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی کی اہلکاروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آئی جی اسلام آباد ڈی چوک پہنچے جہاں انھوں نے پولیس فورس،…

25 mins ago

وزیر اعظم شہباز شریف نے 7 اکتوبر کو یوم یکجہتی فلسطین منانے کا اعلان کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے 7 اکتوبر کو یوم یکجہتی فلسطین منانے…

30 mins ago

سوات میں سفارتکاروں کے قافلے پر حملے میں ملوث 2 دہشتگرد مارے گئے

سوات(قدرت روزنامہ)مالم جبہ میں پولیس اور دہشتگردوں میں فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد ہلاک…

32 mins ago

’بہن جی‘ کا امیج ختم کرنے کیلئے فلم ’ہیٹ اسٹوری 3‘ کی، ڈیزی شاہ کا انکشاف

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ ڈیزی شاہ نے کہا ہے کہ انہوں نے انڈسٹری میں…

47 mins ago

وزیراعظم اور گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات، گورنر راج کی تردید

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم سے ملاقات کی ہے جبکہ…

49 mins ago

ملک میں حلالہ سنٹرز قائم ہو چکے ہیں ، اپنے موبائل پر اشتہار بھی دیکھا ، اداکارہ نادیہ خان کا انکشاف

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکارہ اور میزبان نادیہ خان نے کہا ہے کہ حلالہ سنٹرز بن گئے…

56 mins ago