حکومت ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ پڑھ لے، پی ٹی آئی رکن اسمبلی نور عالم ایک بار پھر اپنی حکومت پر برس پڑے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی نور عالم خان نے حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ پڑھ لے . سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری بیان میں نور عالم خان نے کہا ہے کہ جب میں احتساب، ناانصافی اور مہنگائی سے متعلق آواز اٹھاتا ہوں تو شوکاز دے دیا جاتا ہے .

نور عالم خان کے مطابق اسی طرح جب میں بجلی اور گیس لوڈ شیڈنگ پر آواز اٹھاتا ہوں تو بھی شوکاز دیا جاتا ہے . رکن قومی اسمبلی نور عالم خان نے اپنے بیان میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ

اب تو ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ سامنے آگئی ہے، براہ مہربانی وہ پڑھ لیں .

. .

متعلقہ خبریں