ٹرانسپیرنسی رپورٹ میں پاکستان کا درجہ مالی نہیں بلکہ سیاسی کرپشن کے باعث گرا، فواد چوہدری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ میں پاکستان کا درجہ مالی کرپشن نہیں بلکہ سیاسی کرپشن اور قانون کی حکمرانی کے باعث گرا ہے، مردم شماری کیلئے 5 ارب روپے کی منظوری دیدی گئی ہے، دسمبر میں مردم شماری مکمل ہوگی جنوری میں حلقہ بندیاں ہوں گی، کورونا سے بچاؤ کیلئے ویکسین بہت ضروری ہے، جن لوگوں نے ویکسین کرائی تھیں وہ نئی لہر سے متاثر نہیں ہوئے، اومیکرون کے باوجود کاروبار بند نہیں ہوگا۔ منگل کو وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس کے بعد

میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ کابینہ کو امیکرون کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی ۔ کورونا آیا تھا تو لگتا تھا کہ بہت بڑا بحران جنم لینے والا ہے لیکن اس وقت بھی وزیر اعظم عمران خان واحد آدمی تھے جو یہ کہہ رہے تھے کہ ہمیں یومیہ اجرت کمانے والوں کے بارے میں سوچنا چاہیے اور ہم نے پاکستان میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کی پالیسی اپنائی جس کی بدولت عالمی اداروں کی رپورٹس کے مطابق پاکستان کورونا کے بعد معمولات زندگی کی طرف آنے والے ممالک میں سرفہرست ہے۔انہوں نے کہا اس مرتبہ بھی ہم نے یہی فیصلہ کیا ہے کہ اومیکرون کی صورتحال کے باوجود ملک میں کاروبار بند نہیں کیے جائیں گے اور معاشی سرگرمیاں جاری رکھی جائیں گی، انشااللہ ہم کورونا کی اس لہر کو بھی شکست دینے میں کامیاب ہو جائیں گے۔فواد چوہدری نے ایس او پی پر عملدرآمد پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایس او پیز پر عمل خصوصاً ویکسین لگوانا ضروری ہے، ہمیں چاہیے کہ ہم ویکسین کے پھیلاؤ کو زیادہ سے زیادہ بڑھائیں، جتنی ویکسینیشن ہو گی، کورونا کے کیسز اتنی ہی تیزی سے نیچے آتے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ جن لوگوں کو کورونا ہوا اس میں بھی بہت فرق تھا، جنہوں نے ویکسین لگوائی ہوئی تھی ان پر ویکسین نہ لگوانے والوں کی نسبت بہت کم علامات ظاہر ہوئیں اس لیے ویکسین لگوانا ضروری ہے۔ کورونا کے مریضوں میں کئی گنا اضافہ ہوا ہاسپٹلائزیشن کی شرح میں صرف ڈیڑھ گنا اضافہ ہوا۔پاکستان کے ہیلتھ سسٹم پر کوئی دبائو نہیں، فواد چوہدری نے کہا پاکستان کی کورونا کے حوالے سے سمارٹ لاک ڈائون کی پالیسی کو پوری دنیا نے سراہا۔عالمی جریدے اکانومسٹ نے بھی کورونا کنٹرول کی حکومتی پالیسی کو سراہا۔برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن نے بھی سمارٹ لاک ڈائون حکمت عملی اختیار کی۔ وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ مردم شماری کے لیے 5ارب روپے مختص کیا گیا اور یہ مردم شماری اس سال دسمبر میں مکمل ہو گی، اس کے پائلٹ پراجیکٹ کے نتائج اپریل سے مئی تک حکومت کو مل جائیں گے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ دسمبر تک مردم شماری مکمل ہونے کے بعد جنوری سے الیکشن کمیشن نئی حلقہ بندیوں کا آغاز کر سکے گا اور اگلا الیکشن نئی حلقہ بندیوں کے مطابق ہو گا۔وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کابینہ نے کریمنل لائ ترامیم کی منظوری دی ہے، جس کے تحت ہر فوجداری کیس کا فیصلہ 9 ماہ میں کرنالازمی ہوگا، 9 ماہ میں فیصلہ نہ کرنے پر مجسٹریٹ یا جج چیف جسٹس کو وجہ لکھ کر دیگا کہ التواء کیوں ہوا، اگر متعلقہ جج مناسب وجوہات بیان نا کر سکا تو کارروائی ہو گی، پولیس کو ضمانت کی پاور دی جارہی ہے، کریمنل مقدمات میں پلی بارگین کو شامل کررہے ہیں، ایس ایچ او کی تعلیمی قابلیت کم از کم بی اے لازمی ہو گی، پراسیکیوشن کے دائرہ اختیار کو بھی بڑھایا جا رہا ہے۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ کریمنل جسٹس ریفارمز سے رول آف لائ میں بہتری آئے گی، ہائی پروفائل اور اہم مقدمات کی سماعت براہ راست دکھائی جانی چاہیے، آصف زرداری کا اومنی کیس، شہباز شریف کا کیس عثمان مرزا ، نور مقدم کیس کا ٹرائل براہ راست نشر کیا جائے، عوامی دلچسپی کے مقدمات کا فوری فیصلہ ہونا چاہیے، قانون کی بالادستی میں عدلیہ کا بہت اہم کرداربڑھے گا۔ موجودہ حکومت قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتی ہے، کرپشن کے بڑے کیسز کی سماعت براہ راست دکھائی جانی چاہئے۔ عوامی دلچسپی کے مقدمات کے فوری فیصلے ہونے چاہئیں۔ وزیر اطلاعات نے بتایا کہ کابینہ اجلاس میں ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ پر بھی گفتگو ہوئی، دراصل پاکستان کا اسکور قانون کی حکمرانی اور سیاسی کرپشن کے باعث نیچے گرا ہے اور فنانشل کرپشن میں اضافہ نہیں ہوا، پاکستان میں رول آف لائ پر کام کرنے کی ضرورت ہے، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل رپورٹ ابھی پوری طرح شائع نہیں ہوئی، اس میں فنانشل کرپشن کا ذکر نہیں ہے، ملک میں امیرکیلئے اورغریب کیلئے اورقانون کوختم کرنے کی ضرورت ہے۔رپورٹ میں مالی کرپشن کا کوئی ذکر نہیں ہے، رپورٹ بنانے والے زیادہ تر اداروں نے پاکستان کی درجہ بندی کو برقرار رکھا، انہوں نے مزید کہا کہ مختلف اداروں اور این جی اوز کی رپورٹس کی بنیاد پر یہ رپورٹ بنائی گئی ہے، تمام اداروں نے پاکستان کی رینکنگ کو برقرار رکھا، صرف اکانومسٹ انٹیلی جنس کنٹری یونٹ ن ے درجہ بندی گرائی ہے، چیک کرلیں اس کا پاکستان میں کون سربراہ ہے؟ تو آپ کو پتہ چل جائے گا کہ کیوں گرایا گیا ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا پی ڈی ایم سربراہ اجلاس کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ ”تیرے چلے گا نہ تلوار ان سے، یہ بازو میرے آزمائے ہوئے ہیں”، اسحاق ڈار نے جعلی طریقے سے روپے کی قدر کو مستحکم کیا، اس کے برعکس آج روپیہ اسٹیٹ بینک کی بہتر پالیسیوں اور اپنی اصل قدر پر مستحکم ہے،فواد چوہدری نے کہا چوہدری شجاعت بزرگ سیاستدان ہیں، ہم ان کی رائے کا احترام کرتے ہیں ۔ وفاقی وزیر نے کہا بیرون ممالک جانے والے مزدوروں کو کورونا ٹیسٹ میں سبسڈی دی جائے گی۔ترقیاتی منصوبوں پر اخراجات میں 18 فیصد اضافہ ہوا۔برآمدات میں 29 فیصد اضافہ ہوا ہے جس میں ٹیکسٹائل کا حصہ سب سے زیادہ ہے۔زرمبادلہ کے ذخائر مستحکم ہیں، کوئی کمی نہیں آ رہی۔ٹیکس محصولات کی شرح میں 32.5 فیصد اضافہ ہوا ہے

Recent Posts

منصفانہ انتخابات ہوئے تو شکست تسلیم کروں گا، ڈونلڈ ٹرمپ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکی صدارتی انتخابات میں ریپبلیکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا…

17 mins ago

صدارتی انتخابات: ڈونلڈ ٹرمپ کو قتل اور انتخابی عمل متاثر کرنے کے الزام میں 2 افراد گرفتار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکی صدارتی انتخابات کے دوران ریاست مشی گن میں سابق امریکی صدر…

25 mins ago

امریکی صدر کون، کملا ہیرس یا ڈونلڈ ٹرمپ؟ فیصلے میں چند گھنٹے باقی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکا کے صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹ کی اُمیدوار کملا ہیرس اور ریپبلکن…

32 mins ago

امریکی صدارتی انتخابات میں خلا بازوں نے اپنا ووٹ کیسے کاسٹ کیا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکی صدارتی انتخابات میں ناسا کے خلا بازوں نے بین الاقوامی خلائی…

1 hour ago

پی ٹی آئی عمران خان کو بیرون ملک بھجوانے کی کوشش کر رہی ہے،خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے…

7 hours ago

ایک بیوی سے طلاق کے بعد دوسری شادی کرنے والا پہلی رات ہی لٹ گیا

گوجرانوالہ (قدرت روزنامہ)ایک شخص کو دوسری شادی مہنگی پڑ گئی۔ گوجرانوالہ میں دلہا قیصر نے…

7 hours ago