(قدرت روزنامہ)اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے کرپشن کرپشن کے نعرے لگانے والوں کو اُن کی مصنوعی ایمانداری کا آئینہ دکھا دیا۔
اسلام آباد میں پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس ختم ہوگیا، جس کے بعد مولانا فضل الرحمان نے میڈیا بریفنگ دی اور کہا کہ فارن فنڈنگ کیس میں عمران خان مجرم قرار پا چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے ہر سیاستدان کو چور کہنے، کرپشن کرپشن کے نعرے لگانے والوں کو ’مصنوعی ایمانداری‘ کا آئینہ دکھادیا اور ان کا بھانڈا پھوڑ دیا۔
پی ڈی ایم سربراہ نے تحریک انصاف کے حوالے سے کہا کہ یہ پورا ٹبر اور یہ پوری جماعت ہی کرپٹ ہے کیونکہ اس کی تخلیق کرپشن سے ہوئی ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ مہنگائی نے عام آدمی کی کمر توڑ کر رکھ دی، 23 مارچ کو مہنگائی مارچ ہوگا، عوام ملک کے کونے کونے سے اسلام آباد پہنچیں گے، تمام ذیلی جماعتوں کو ہدایات دی جا رہی ہیں کہ وہ بھرپور تیاریاں جاری رکھیں۔
فضل الرحمان نے مزید کہا کہ اپوزیشن نے ضمنی بجٹ مسترد کردیا، حکومت سے ضمنی بجٹ واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ فارن فنڈنگ کیس میں عمران خان مجرم قرار پاچکا ہے، نہ لی گئی تنخواہ چھپانے پر نااہل کیا جارہا ہے اور 22 اکاؤنٹس چھپانے والے کو تحفظ دیا جارہا ہے۔
پی ڈی ایم سربراہ نے کہا کہ کسی اور قوت سے بننے والی جماعت عوام کی نمائندہ نہیں ہوتی، مہنگائی مارچ اس حکومت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگی۔
اُن کا کہنا تھا کہ حکمرانوں نے ملک کی معیشت کا مذاق بنا رکھا ہے، عوام پر مہنگائی کا بوجھ کئی گنا بڑھ گیا ہے، جس طرح یہ خود کھلونا ہیں، ملک کی معیشت کو بھی کھلونا بنالیا ہے۔
فضل الرحمان نے کہا کہ آج ملک بھر کا کسان پریشان ہے، کھاد ناپید ہوگئی ہے، اسٹیٹ بینک کو مالیاتی اداروں کا غلام بنادیا گیا ہے، کسی قیمت پر اپنی آزادی کا سودا کرنے کی اجازت نہیں دے سکتا۔
انہوں نے کہا کہ تاریخ کی سب سے بڑی ناکام، نااہل اور کرپٹ یہ حکومت ثابت ہوچکی ہے، اقتدار کے مزے لوٹنے کے بعد یہ دوبارہ دھاندلی کے منصوبے بنارہے ہیں۔
پی ڈی ایم سربراہ نے کہا کہ ای وی ایم غیرآئینی ہے پی ڈی ایم پہلے بھی مسترد کرچکی ہے، ووٹنگ مشین آر ٹی ایس کا دوسرا نام ہے، ایسے انتخابات تسلیم نہیں کریں گے۔
اُن کا کہنا تھا کہ صدارتی طرز حکومت پاکستان میں ایک سیاہ تاریخ رکھتا ہے، جسے کسی صورت قبول نہیں کریں گے، ہم نے ملک کی بقا کی جنگ لڑی ہے اور آئندہ بھی لڑیں گے۔
فضل الرحمان نے کہا کہ صدارتی نظام آمریت کا دوسرا نام رہا ہے، جس میں ملک ٹوٹا، پارلیمانی طرز حکومت کا خاتمہ ایک سازش لگتی ہے، ہم اس ناپاک سازش کو کبھی پورا نہیں ہونے دیں گے۔
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی اعلامیہ میں نیشنل پارٹی کے بیان کو کھسیانی بلی…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے بدھ کو یہاں سپریم کورٹ بار ایسوسی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ لندن انڈرگراؤنڈ ٹرین میں…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہمیشہ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے لندن میں وزیر دفاع خواجہ آصف کو دی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ملک سے فتنہ پارٹی…