لاہور(قدرت روزنامہ) گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹرانسفرکے لئے شروع کیا گیا بائیو میٹرک سسٹم ناکام ہوگیا، شہریوں کو بغیر آگاہی کے شروع کئے گئے آن لائن سسٹم کے آغاز میں گاڑیوں کی ٹرانسفر میں 60فیصد کمی واقع ہوگئی۔ایکسائز ذرائع کا کہنا ہے کہ بائیو میٹرک سسٹم کے پہلے 12 روز میں محکمہ ایکسائز کو ایک ارب سے زائد کانقصان ہوا۔ رواں سال کے پہلے 12 روز میں مینول ٹرانسفر سے شہریوں کی 28 ہزار سے گاڑیاں ٹرانسفر کروائیں۔ 12 جنوری سے شروع ہونے والے بائیو میٹرک سسٹم کے بعد صرف بارہ ہزارگاڑیاں ٹرانسفر ہوئیں۔ گاڑیوں کی آن لائن ٹرانسفر کیلئے
خریدار اور فروخت کنندہ کی بائیو میٹرک تصدیق ضروری ہے۔شہری آن لائن ٹرانسفرفیس کی ادائیگی کے بعد بائیو میٹرک تصدیق کیبعدٹرانسفر کرواسکتے ہیں۔ شہریوں کوسسٹم کی آگاہی نہ ہونے کی وجہ سے گاڑیوں کی ٹرانسفرمیں کمی واقع ہوئی۔
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ شہر میںسردی میں اضافے کے ساتھ گیس پریشر میں کمی کا مسئلہ سراٹھانے…
دکی(قدرت روزنامہ)دکی شہر میں موبائل انٹرنیٹ سروس بند لاکھوں صارفین پریشان ہے دکی موبائل انٹرنیٹ…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی اعلامیہ میں نیشنل پارٹی کے بیان کو کھسیانی بلی…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے بدھ کو یہاں سپریم کورٹ بار ایسوسی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ لندن انڈرگراؤنڈ ٹرین میں…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہمیشہ…