چیئرمین سینٹ نے سیکرٹری تجارت کو ایوان میں نہ آنے پر کڑی سزا سنا دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سینیٹ چیئرمین صادق سنجرانی نے سیکرٹری تجارت کو ایوان بالا میں باربار بلانے کے باوجود نہ آنے پر انہیں معطل کرنے کی سفارش کر دی ہے ،سینٹر مشتاق احمد نے کہا کہ لگتا ہے کہ سیکرٹری تجارت اونٹ پر آرہا ہے ،جس پر صادق سنجرانی نے کہا کہ میں نے بھی اونٹنی کا دودھ پیا ہے ،اس معاملہ کو استحقاق کمیٹی میں بھیجا جائے گا،اور اسے نشان عبرت بنایا جائے گا،صادق سنجرانی نے کہا کہ وزیرمملکت برائے پارلیمانی امور یہ بات نوٹ کر لیں ،وزیراعظم کو بتادیں کہ اس آفیسر کو فوری معطل کیا جائے

. .

متعلقہ خبریں