وزیراعظم ایک بار پھر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے دفاع میں سامنے آ گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم عمران خان ایک بار پھر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے دفاع میں سامنے آ گئے۔ انہوں نے اسلام آباد میں نیا پاکستان قومی صحت کارڈ اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جتنی مہم عثمان بزدار کے خلاف چلی، اتنی کسی اور وزیراعلیٰ کے خلاف نہیں چلی ہو گی۔سروے سامنے آیا تو عثمان بزدار سب سے کامیاب وزیراعلیٰ تھے، وزیراعظم نے کہا کہ اس سے پہلے وزیراعلیٰ ہیٹ پہن کر پھرتے تھے ، کھانسی بھی آتی تھی تو علاج کے لیے لندن چلے جاتے تھے۔
خیال رہے کہ عثمان بزدار کارکردگی میں تمام صوبوں کے وزرائے اعلیٰ سے آگےتھے ، سروے نتائج میں پنجاب سے 51 فیصد شہریوں نے وزیراعلیٰ کے صوبے میں ترقیاتی کام کروانے کے حوالے سے کارکردگی پر اطمینا ن کا اظہار کردیا ، 22 دسمبر 2021ء سے 9 جنوری 2022ء کے درمیان ہونے والے سروے میں ملک بھر سے 3 ہزار 7 سو سے زائد افراد نے حصہ لیا۔

جیو نیوز کے مطابق انسٹیٹیوٹ فار پبلک اوپینین ریسرچ ( آئی پور ) کی جانب سے سروے نتائج جاری کیے گئے ہیں جن میں وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے کارکردگی میں دیگر صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے کیوں کہ صوبے میں ترقیاتی کام کروانے کے حوالے سے کارکردگی کے لحاظ سے پنجاب کے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو پنجاب کے 51 فیصد شہریوں کا اعتماد حاصل ہے ، سروے میں دوسرے نمبر پر صوبہ خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ محمود خان ہیں جن کی کارکردگی سے صوبےکے 48 فیصد عوام مطمئن نظر آئے ، صوبہ بلوچستان میں میر عبدالقدوس بزنجو کی ترقیاتی کاموں کے حوالے سے کارکردگی سے 43 فیصد افراد نے اطمینان کا اظہار کیا جب کہ صوبہ سندھ کے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ کو صوبے میں ترقیاتی کام کروانے کے حوالے سے ان کی کارکردگی پر 38 فیصد شہری خوش دکھائی دیے۔

سروے نتائج سے معلوم ہوا ہے کہ صوبوں میں حکومتی محکموں کی کارکردگی پر سامنے آنے والی عوام کی رائے میں صوبہ خیبرپختونخوا سے 69 فیصد افراد نے صوبائی محکموں کی کارکردگی کو سب سے زیادہ بہتر قرار دیا ، پنجاب سے 61 فیصد نے صوبائی محکموں کی کارکردگی پہلے سے بہتر کہا جہاں صحت عامہ کے شعبے میں پنجاب سے سب سے زیادہ 72 فیصد افراد مطمئن نظرآئے جب کہ تعلیم کے شعبے میں بھی پنجاب سے 86 فیصد افراد نے کارکردگی پر اطمینان کا اظہارکیا۔

Recent Posts

اگلا گھنٹہ اہم ہے، آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی کی اہلکاروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آئی جی اسلام آباد ڈی چوک پہنچے جہاں انھوں نے پولیس فورس،…

4 hours ago

وزیر اعظم شہباز شریف نے 7 اکتوبر کو یوم یکجہتی فلسطین منانے کا اعلان کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے 7 اکتوبر کو یوم یکجہتی فلسطین منانے…

5 hours ago

سوات میں سفارتکاروں کے قافلے پر حملے میں ملوث 2 دہشتگرد مارے گئے

سوات(قدرت روزنامہ)مالم جبہ میں پولیس اور دہشتگردوں میں فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد ہلاک…

5 hours ago

’بہن جی‘ کا امیج ختم کرنے کیلئے فلم ’ہیٹ اسٹوری 3‘ کی، ڈیزی شاہ کا انکشاف

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ ڈیزی شاہ نے کہا ہے کہ انہوں نے انڈسٹری میں…

5 hours ago

وزیراعظم اور گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات، گورنر راج کی تردید

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم سے ملاقات کی ہے جبکہ…

5 hours ago

ملک میں حلالہ سنٹرز قائم ہو چکے ہیں ، اپنے موبائل پر اشتہار بھی دیکھا ، اداکارہ نادیہ خان کا انکشاف

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکارہ اور میزبان نادیہ خان نے کہا ہے کہ حلالہ سنٹرز بن گئے…

5 hours ago