بنوں، شادی کی تقریب میں رقص کے لیے آیا خواجہ سرا گولی کا نشانہ بن گیا

بنوں(قدرت روزنامہ) بنوں میں شادی کی تقریب خونی شکل اختیار کر گئی شادی کی تقریب میں رقص کے لیے آیا خواجہ سرا گولی کا نشانہ بن گیا . تفصیلات کے مطابق بنوں کے علاقے گریڑہ شاہجہاں میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں شادی میں موسیقی کی تقریب جا رہی تھی کہ اس دوران نامعلوم وجوہات کی بنا پر دو گروپس آپس میں گتھم گتھا ہو گئے، بات ہاتھا پائی سے اسلحے پر جا پہنچی .


پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ معاملہ زیادہ بڑھا تو دونوں گروپوں نے ایک دوسرے پرفائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں خوجہ سرا گولی لگنے سے جاں بحق ہو گیا جو شادی کی تقریب میں رقص کے لیے آیا تھا . مشتعل ملزمان نے جائے حادثہ پر آنے والے پولیس اہلکاروں پر بھی فائرنگ کر دی تاہم پولیس اہلکار محفوظ رہے .

پولیس نے واقعے سے متعلق تحقیقات کا اغاز کر دیا ہے .

دوسری جانب تھانہ چمکنی پولیس نے اہم کاروائی کرتے ہوئے خواجہ سراء نینا پر فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ، گرفتار ملزم اقدام قتل سمیت متعدد کیسز میں پشاور پولیس کو مطلوب تھا، ملزم نے ڈرانے دھمکانے کی خاطر خواجہ سراء کے گھر کو آگ لگانے کی بھی کوشش کی تھی ملزم وقتا فوقتاً خواجہ سراء نین ا اور اس کے دوسرے ساتھیوں کو دھمکیاں دینے میں بھی ملوث ہے جس سے دوران تفتیش مزید اہم انکشافات کی توقع کی جارہی ہے .
گرفتار ملزم اقدام قتل اور دیگر متعدد سنگین مقدمات میں پشاور پولیس کو مطلوب تھا کہ چمکنی پولیس نے دھر لیا، ملزم نے ڈرانے دھمکانے کی خاطر خواجہ سراء کے گھر کو آگ لگانے کی بھی کوشش کی تھی، ملزم وقتا فوقتاً خواجہ سراء نینا اور اس کے دوسرے ساتھیوں کو دھمکیاں دینے میں بھی ملوث ہے جس سے دوران تفتیش مزید اہم انکشافات کی توقع کی جارہی ہے .

. .

متعلقہ خبریں