بنوں، شادی کی تقریب میں رقص کے لیے آیا خواجہ سرا گولی کا نشانہ بن گیا

بنوں(قدرت روزنامہ) بنوں میں شادی کی تقریب خونی شکل اختیار کر گئی شادی کی تقریب میں رقص کے لیے آیا خواجہ سرا گولی کا نشانہ بن گیا ۔تفصیلات کے مطابق بنوں کے علاقے گریڑہ شاہجہاں میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں شادی میں موسیقی کی تقریب جا رہی تھی کہ اس دوران نامعلوم وجوہات کی بنا پر دو گروپس آپس میں گتھم گتھا ہو گئے، بات ہاتھا پائی سے اسلحے پر جا پہنچی۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ معاملہ زیادہ بڑھا تو دونوں گروپوں نے ایک دوسرے پرفائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں خوجہ سرا گولی لگنے سے جاں بحق ہو گیا جو شادی کی تقریب میں رقص کے لیے آیا تھا۔مشتعل ملزمان نے جائے حادثہ پر آنے والے پولیس اہلکاروں پر بھی فائرنگ کر دی تاہم پولیس اہلکار محفوظ رہے۔

پولیس نے واقعے سے متعلق تحقیقات کا اغاز کر دیا ہے۔

دوسری جانب تھانہ چمکنی پولیس نے اہم کاروائی کرتے ہوئے خواجہ سراء نینا پر فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ، گرفتار ملزم اقدام قتل سمیت متعدد کیسز میں پشاور پولیس کو مطلوب تھا، ملزم نے ڈرانے دھمکانے کی خاطر خواجہ سراء کے گھر کو آگ لگانے کی بھی کوشش کی تھی ملزم وقتا فوقتاً خواجہ سراء نین ا اور اس کے دوسرے ساتھیوں کو دھمکیاں دینے میں بھی ملوث ہے جس سے دوران تفتیش مزید اہم انکشافات کی توقع کی جارہی ہے۔
گرفتار ملزم اقدام قتل اور دیگر متعدد سنگین مقدمات میں پشاور پولیس کو مطلوب تھا کہ چمکنی پولیس نے دھر لیا، ملزم نے ڈرانے دھمکانے کی خاطر خواجہ سراء کے گھر کو آگ لگانے کی بھی کوشش کی تھی، ملزم وقتا فوقتاً خواجہ سراء نینا اور اس کے دوسرے ساتھیوں کو دھمکیاں دینے میں بھی ملوث ہے جس سے دوران تفتیش مزید اہم انکشافات کی توقع کی جارہی ہے۔

Recent Posts

ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات کی افواہوں پر اروشی روٹیلا میدان میں آگئیں

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھارتی کرکٹر ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات…

3 hours ago

آئی ایم ایف سے مذاکرات کے دوران چین کا مسلسل تعاون قابل تحسین ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے…

3 hours ago

گورنر پنجاب کے بیان پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کاردعمل آ گیا

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے گورنر پنجاب کے بیان…

4 hours ago

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی کابینہ سے منظوری کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ سے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی…

4 hours ago

اعظم تارڑ اور بلاول بھٹو کو بھی آئینی ترامیم کے مسودے کا کچھ پتا نہیں ہے، عمر ایوب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

4 hours ago

مخصوص نشستیں: الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہیں ہوسکتا، اسپیکر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا…

5 hours ago