شہزاد اکبر کی جگہ تعیناتی کے لیے 5 نام سامنے آ گئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سینئر صحافی ارشاد عارف کا کہنا ہے کہ عمران خان کا دامن کرپشن کے الزام سے پاک ہے . 92 نیوز کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ اب اپوزیشن کی کوشش ہے کہ عمران خان اور ان کے ساتھیوں کو کرپشن میں ملوث ثابت کیا جائے .

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ شہزاد اکبر کی جگہ تعیناتی کا فیصلہ تو عمران خان نے کرنا ہے،میری اطلاع کے مطابق پانچ لوگوں کا پینل پیش ہوا ہے،عمران خان کے مشیر بھی مشورے دے رہے ہیں ، ایک بریگیڈئیر (ر) مصدق عباسی نیب سے وابستہ رہے .
سابق ڈپٹی چئیرمین نیب حسین اصغر کا نام بھی زیر غور ہے . ہو سکتا ہے وہ سرفہرست ہوں، اظہر صدیق ایڈوکیٹ ، نعیم بخاری کا نام بھی چل رہا ہے . ایف آئی اے کے حوالے سے ایک نام موجودہ سربراہ ہیں،واجد ضیاء ہیں، کئی نام ہیں، اب دیکھتے ہیں قرعہ فال کس کے نام نکلے گا .

واضح رہے شہزاد اکبر عہدے مستعفی ہو گئے تھے . وزیراعظم عمران خان نے شہزاد اکبر کا استعفیٰ منظور کرلیا، شہزاد اکبر نے مشیر احتساب و داخلہ کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا .

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں شہزاد اکبر کا کہنا تھا امید ہے عمران خان کی زیر قیادت احتساب کا عمل جاری رہے گا . ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ میں نے اپنا استعفیٰ وزیر اعظم عمران خان کو بھیج دیا ہے . شہزاد اکبر کا مزید کہنا تھا کہ پارٹی سے وابستہ رہوں گا، قانونی برادری کے ممبر کی حیثیت سے اپنا حصہ ڈالتا رہوں گا . وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے احتساب و داخلہ شہزاد اکبر کو ان کے عہدے سے ہٹانے کی وجہ سامنے آگئی جس کے مطابق شہزاد اکبر کے استعفے کی وجہ وزیراعظم کی ناراضی تھی . جبکہ سینئر صحافی عارف حمید بھٹی کا کہنا ہے کہ شہزاد اکبر کے بعد دو اور استعفے بھی تیار ہیں جن میں ایک وزیر بھی شامل ہے .

. .

متعلقہ خبریں