ڈالر کی اڑان میں تیزی آگئی ، انٹر بینک میں مزید مہنگا ہوگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکی کرنسی ڈالر کی اڑان کا سلسلہ جاری ، انٹر بینک میں مزید مہنگا ہو گیا . تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں تیسرے کاروباری روز کے دوران ڈالر کی قیمت میں مزید 26پیسے کا اضافہ ہوا .

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے ٹویٹر پر جاری اعدادو شمار کے مطابق رواں ہفتے کے تیسرے کاروباری روز کے دوران ڈالر کی قیمت میں 26پیسے اضافہ ریکارڈ کیا گیا . ایک دن میں روپے کی قدر میں 0.15 فیصد کمی ہوئی . ڈالر کی انٹربینک میں نئی قیمت 176.72 روپے سے بڑھ کر 176.98 روپے ہو گئی ہے

. .

متعلقہ خبریں