نور مقدم قتل کیس میں جرح کے دوران تفتیشی افسر کی ایک اور غلطی کی نشاندہی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)نور مقدم قتل کیس میں جرح کے دوران تفتیشی افسر کی ایک اور غلطی کی نشاندہی ہوئی، گواہ کا نام غلط لکھا گیا جب کی پولیس ڈائری میں بھی غلطی کا اندراج نہ کیا۔اے آر وائی نیوز کے مطابق اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں نور مقدم قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ظاہر جعفر اور دیگر ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا، مرکزی ملزم ظاہر جعفر کی دائیں آنکھ کے نیچے نیل پڑا ہوا تھا۔
مقدمہ کے تفتیشی افسر انسپکٹر عبدالستار پر وکیل اکرم قریشی نے جرح شروع کی،وکیل اسد جمال نے کہا کہ ویسے ہی میرا سوال ہے پولیس کی وضاحت کو ریکارڈ کا حصہ بنا لیا جائے۔جس پر جج عطا ربانی نے اتسفسار کیا کون سی وضاحت کب جار ہوئی۔وکیل اسد جمال نے کہا کہ آئی جی اسلام آباد نے نظام انصاف میں مداخلت کی ہے تو جج عطا ربانی نے کہا کہ وضاحت سرکاری طور پر ہوئی ہے تو بہت بری بات ہے، میں ایکشن لوں گا۔

تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ کرائم سین انچارج محمد عمران نے لیپ ٹاپ قبضے میں نہیں لیا۔لیپ ٹاپ میں نے قبضے میں لیا تھا اور رپورٹ مرگ کی تحریر اور مختلف حالات کی تحریر میری ہے لیکن لکھائی مختلف ہے۔تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ گواہ مدثر علیم کا بیان پورے کیس میں نہیں لکھا، مدثر علیم کا بیان مدثر کے نام سے لکھا لیکن غلطی پولیس ڈائری میں نہیں لکھی۔
21 جولائی کو تین پارسل محمد ریاض کے حوالے کیے تھے ، محمد ریاض کے پارسل وصولی کی تفصیل نہیں لکھی نہ کسی اور جگہ وضاحت دی۔تھراپی ورکس کا کہنا تھا کہ وہ طاہر ظہور کے کہنے پر جائے وقوع پہنچے۔سماعت کے دوران تفتیشی افسر نے کہا کہ میں بیان تھوڑا درست کر دیتا ہوں، جس پر وکیل ملزم اکرم قریشی نے کہا کہ نہیں آپ رہنے دیں آپ درست نہ کریں، جو درست کرنا ہو گا وہ آئی جی وضاحتی بیان پر کر دیں گے۔

Recent Posts

اگلا گھنٹہ اہم ہے، آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی کی اہلکاروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آئی جی اسلام آباد ڈی چوک پہنچے جہاں انھوں نے پولیس فورس،…

7 hours ago

وزیر اعظم شہباز شریف نے 7 اکتوبر کو یوم یکجہتی فلسطین منانے کا اعلان کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے 7 اکتوبر کو یوم یکجہتی فلسطین منانے…

7 hours ago

سوات میں سفارتکاروں کے قافلے پر حملے میں ملوث 2 دہشتگرد مارے گئے

سوات(قدرت روزنامہ)مالم جبہ میں پولیس اور دہشتگردوں میں فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد ہلاک…

7 hours ago

’بہن جی‘ کا امیج ختم کرنے کیلئے فلم ’ہیٹ اسٹوری 3‘ کی، ڈیزی شاہ کا انکشاف

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ ڈیزی شاہ نے کہا ہے کہ انہوں نے انڈسٹری میں…

7 hours ago

وزیراعظم اور گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات، گورنر راج کی تردید

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم سے ملاقات کی ہے جبکہ…

7 hours ago

ملک میں حلالہ سنٹرز قائم ہو چکے ہیں ، اپنے موبائل پر اشتہار بھی دیکھا ، اداکارہ نادیہ خان کا انکشاف

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکارہ اور میزبان نادیہ خان نے کہا ہے کہ حلالہ سنٹرز بن گئے…

7 hours ago