عمران خان کو لانے والوں نے بغاوت کر لی ہے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے پیشگوئی کی ہے کہ 3 ماہ میں بہت کچھ ہونے والا ہے۔عمران خان یہ نہیں کہے گا کہ مجھے کیوں نکالا یہ کہے گا کی میرا کیا قصور ہے۔منظور وسان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے جو بیان دیا ہے جانے والے ایسے بیان دیتے ہیں،عمران خان کو اب معلوم ہو گیا ہے لانے والوں نے بغاوت کر لی ہے،اقتدار کے ہٹنے سے پہلے ایسی باتیں ہوتی ہیں۔
منظور وسان کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر الگ الگ پارٹیوں میں شمولیت کریں گے۔الیکشن کے بیچ میں قومی حکومت بنائی جائے گی۔جس کا کام صرف الیکشن کروانا ہو گا، صارف الیکشن سے اندرونی اور بیرونی مسائلوں کا حل ہے وہ سب سمجھ چکے ہے۔نوازشریف کی واپسی سے متعلق پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف مارچ کے بعد واپس آئے گا،اس سے پہلے نہیں آئے گا،3 ماہ اہم ہیں اور اس میں بہت کچھ ہونے والا ہے۔

پی پی رہنما نے عمران خان سے متعلق کہا کہ عمران خان یہ نہیں کہے گا کہ مججھے کیوں نکالا ، یہ کہے گا میرا کیا قصور ہے۔صدارتی نظام کی افواہیں ہیں کوئی صدارتی نظام نہیں آ رہا۔قبل ازیں منظور وسان نے پیشگوئی کی کہ حالات خراب ہیں آگے جا کر اور بھی حالات خراب ہوں گے۔ ہو سکتا ہے کہ 5 سال پورے ہوں، چہرہ تبدیل ہو سکتا ہے، باہر سے کوئی آ سکتا ہے۔
جس کا کام الیکشن کرا کر اقتدار کسی اور کو منتقل کرنا ہو گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ 3 سے 6 ماہ لگ سکتے ہیں کھچڑی جو پک رہی ہے وہ کسی نتیجے پر پہنچے گی۔صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ 3 ماہ بہت اہم ہیں، نوازشریف واپس آ سکتے ہیں، اب بہت ساری آڈیوز اور ویڈیوز آئیں گی۔ اس سے قبل منظور وسان نے ایک بار پھر وزیراعظم کے مستعفی ہونے اور عام انتخابات کی پیش گوئی کی اور کہا عوام مہنگائی سے سخت پریشان ہیں۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ خواب دیکھا ہے کہ عمران خان کے حالات بہت خراب ہیں، وہ خودمستعفی ہو کر عام انتخابات کا اعلان کریں گے۔

Recent Posts

اگلا گھنٹہ اہم ہے، آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی کی اہلکاروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آئی جی اسلام آباد ڈی چوک پہنچے جہاں انھوں نے پولیس فورس،…

7 hours ago

وزیر اعظم شہباز شریف نے 7 اکتوبر کو یوم یکجہتی فلسطین منانے کا اعلان کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے 7 اکتوبر کو یوم یکجہتی فلسطین منانے…

7 hours ago

سوات میں سفارتکاروں کے قافلے پر حملے میں ملوث 2 دہشتگرد مارے گئے

سوات(قدرت روزنامہ)مالم جبہ میں پولیس اور دہشتگردوں میں فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد ہلاک…

7 hours ago

’بہن جی‘ کا امیج ختم کرنے کیلئے فلم ’ہیٹ اسٹوری 3‘ کی، ڈیزی شاہ کا انکشاف

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ ڈیزی شاہ نے کہا ہے کہ انہوں نے انڈسٹری میں…

7 hours ago

وزیراعظم اور گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات، گورنر راج کی تردید

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم سے ملاقات کی ہے جبکہ…

7 hours ago

ملک میں حلالہ سنٹرز قائم ہو چکے ہیں ، اپنے موبائل پر اشتہار بھی دیکھا ، اداکارہ نادیہ خان کا انکشاف

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکارہ اور میزبان نادیہ خان نے کہا ہے کہ حلالہ سنٹرز بن گئے…

7 hours ago