وزیراعظم عمران خان سے اور آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کی انتہائی اہم ملاقات

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم عمران خان سے آ رمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ون آن ون ملاقات ہوئی ہے . وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں پاک فوج سے متعلق پیشہ ورانہ امور ، ملکی سیکیورٹی اورخطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا .

ذرائع کے مطابق آرمی چیف نے وزیر اعظم کو افواج پاکستان کے پیشہ ورانہ امور اور آپریشنل تیاریوں سے متعلق آگاہ کیا . وزیر اعظم نے افواج پاکستان کی آپریشنل تیاریوں اور چیلنجزو خطرات سے نمٹنے کے حوالے سے اقدامات بارے اظہار اطمینان کیا اور کہا کہ افواج پاکستان پاکستان کے دفاع اور ملکی سلامتی کو یقینی

بنانے میں ہمیشہ قوم کی توقعات پر پورا اتری ہیں . ملاقات میں افغانستان کی موجودہ صورتحال اور خطے کی صورتحا ل پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا . قبل ازیں دورہ چین سے قبل آرمی چیف جنرل جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم نے وزیراعظم ہاؤس کا دورہ کیا . جہاں اعلیٰ عسکری اور سول قیادت کے درمیان مشاورت ہوئی . ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر، وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے بھی شرکت کی . ذرائع کے مطابق چین کے دورے سے متعلق اہم امور پر مشاورت کی گئی . اجلاس میں سیکیورٹی اور خطے کی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی .

. .

متعلقہ خبریں