اب اگربلدیاتی انتخابات میں ہارگئے تو تحریک انصاف ہار گئی، پرویز خٹک

پشاور (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء اور وزیردفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ اب اگربلدیاتی انتخابات میں ہارگئے تو تحریک انصاف ہار گئی، ہارنے اور جیتنے کے ذمہ دار متعلقہ اضلاع کے ایم پی ایزاور ایم این ایز ہوں گے،چور پیسے کے ذریعے پی ٹی آئی کے خلاف پروپیگنڈا کر رہے ہیں۔ انہوں نے آج یہاں اورکزئی میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں کورونا کی وجہ سے مہنگائی آئی، امریکہ، یورپ و دیگر ممالک میں پاکستان سے زیادہ مہنگائی ہے، 80 فیصد تیل، گیس، گھی اور دال باہر سے برآمد کی جاتی ہیں۔
پرویز خٹک نے کہا کہ پی ٹی آئی کے علاوہ باقی تمام پارٹیاں ختم ہوچکی ہیں، چوروں نے پیسوں کے ذریعے پی ٹی آئی کے خلاف پروپیگنڈے کیلئے ہر چیز کو خریدا ہوا ہے، اب اگربلدیاتی انتخابات میں ہارگئے تو تحریک انصاف ہار گئی، ہارنے اور جیتنے کے ذمہ دار متعلقہ اضلاع کے ایم پی ایزاور ایم این ایز ہوں گے۔

وزیر دفاع اور تحریک انصاف کے صوبائی صدر پرویز خٹک نے گزشتہ روز ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی میں دھڑے بندی پارٹی کو تباہ کرسکتی ہے، جس کسی نے ٹکٹوں کی تقسیم میں پارٹی کا فیصلہ نہ مانا تو ان کو سبق سکھائیں گے،اگر آئندہ یہ نظام رہا تو کبھی بھی الیکشن میں حصہ نہیں لیں گے، آئندہ انتخابات میں رشتہ داروں کو پارٹی ٹکٹ نہیں دیا جائے گا۔

پرویز خٹک نے کہا کہ مارچ میں ہونے ہوالے بلدیاتی انتخابات ہر صورت جیتنا ہے۔پرویز خٹک نے کہا کہ نوشہرہ میں ان کا مقابلہ اپنے بھتیجے سے تھا، درمیان میں جمعیت علماء اسلام کا مولوی نکل آیا۔وزیر دفاع نے کہا کہ اگر آئندہ یہ نظام رہا تو کبھی بھی الیکشن میں حصہ نہیں لیں گے، آئندہ انتخابات میں رشتہ داروں کو پارٹی ٹکٹ نہیں دیا جائے گا۔پرویز خٹک نے کہا کہ جو امیدوار مقابلہ کرسکتے ہوں ان کو ٹکٹ دیں گے، اس مرتبہ الیکشن ہار گئے تو پارٹی اور عمران خان کو شدید نقصان پہنچے گا۔

Recent Posts

ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات کی افواہوں پر اروشی روٹیلا میدان میں آگئیں

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھارتی کرکٹر ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات…

3 hours ago

آئی ایم ایف سے مذاکرات کے دوران چین کا مسلسل تعاون قابل تحسین ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے…

3 hours ago

گورنر پنجاب کے بیان پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کاردعمل آ گیا

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے گورنر پنجاب کے بیان…

3 hours ago

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی کابینہ سے منظوری کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ سے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی…

4 hours ago

اعظم تارڑ اور بلاول بھٹو کو بھی آئینی ترامیم کے مسودے کا کچھ پتا نہیں ہے، عمر ایوب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

4 hours ago

مخصوص نشستیں: الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہیں ہوسکتا، اسپیکر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا…

5 hours ago