کوئٹہ(قدرت روزنامہ) کوئٹہ کے بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال میں مریضوں سے او پی ڈی سلپ کے نام پر لاکھوں روپے کی رقم بٹورنے کا انکشاف بلوچستان حکومت نے صوبائی بجٹ میں او پی ڈی سلپ پر فیس ختم کردی تھی لیکن بی ایم سی میں مریضوں سے رقم وصول کی جا رہی ہے سیکرٹری صحت بلوچستان نے انکواری کرنے کا اعلان کردیا۔کوئٹہ کے بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال میں مریضوں سے او پی ڈی سلپ کے نام رقم بٹورنے کا انکشاف سامنے آیا ہے ہسپتال کے عملے کا کہنا ہے کہ ہمیں او پی ڈی سلپ پر پانچ پانچ روپے وصول کرنے کا کہا گیا ہے جبکہ بلوچستان حکومت نے صوبائی بجٹ میں او پی ڈی سلپ پر پانچ روپے کی فیس کی وصولی ختم کردی تھی تاہم او پی ڈی فیس ختم کئے جانے کے باوجود بی ایم سی میں پچھلے چھ ماہ سے رقم وصول کی جارہی ہے بی ایم سی کا عملہ او پی ڈی فیس کے نام پر پچھلے سات ماہ کے دوران لاکھوں روپے وصول کرچکا ہے اس حوالے سے سیکرٹری صحت بلوچستان نور الحق بلوچ کا کہنا ہے کہ محکمہ صحت یہ تمام ہسپتالوں میں او پی ڈی فیس ختم کرچکا ہے میں بی ایم سی میں او پی ڈی فیس کی وصولی کے معاملے کی انکواری کراوں گا۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) عمران خان کی اہلیہ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں اسموگ کے بحران کے پیش نظر…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب اربن یونٹ نے فضائی آلودگی میں بنیادی کردار ادا کرنے والوں…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ڈسکہ میں بہو کو بے دردی سے قتل کرنے والی ساس اور…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سائنسدانوں کو بحر الکاہل میں دنیا کا سب سے بڑا مرجان مل…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا صارفین پاکستان کے نامور اداکار فیصل قریشی اور ان کی…