سابق ڈی جی نیب بریگیڈیئر (ر) مصدق عباسی مشیر برائے داخلہ و احتساب مقرر

(قدرت روزنامہ)وزیر اعظم عمران خان نے سابق ڈی جی نیب بریگیڈیئر (ر) مصدق عباسی کو مشیر برائے داخلہ واحتساب مقرر کردیا۔

وزیر اعظم بریگیڈیئر (ر) مصدق عباسی کو مشیر برائے داخلہ واحتساب مقرر کردیا، وزیر اعظم کی منظوری کے بعد نئی تقرری کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔

یاد رہے شہزاد اکبر کے مستعفی ہونے کے بعد مشیر داخلہ و احتساب کا عہدہ خالی ہوا تھا، دو روز قبل شہزاد اکبر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔

 

اپنی ٹوئٹ میں شہزاد اکبر نے کہا کہ انہوں نے مشیر کی حیثیت سے اپنا استعفیٰ وزیر اعظم کو پیش کردیا ہے۔

شہزاد اکبر نے کہا کہ مجھے پوری امید ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی کے منشور کے مطابق احتساب کا عمل جاری رہے گا۔

پی ٹی آئی کے رہنما کا کہنا تھا کہ اپنے عہدے سے استعفے کے باوجود میں اپنی جماعت کے ساتھ وابستہ رہوں گا اور قانون کے طالب علم کی حیثیت سے اپنا کردار ادا کروں گا۔

یاد رہے تحریک انصاف کی حکومت آنے کے بعد سے ہی شہزاد اکبر وزیر اعظم کے مشیر برائے احتساب تھے تاہم بعد میں انہیں داخلہ امور کا مشیر بھی بنادیا گیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چند روز سے شہزاد اکبر کو ان کے عہدے سے ہٹائے جانے کی خبریں تھیں۔

شہزاد اکبر کو ان کے عہدے سے ہٹائے جانے کی خبریں 3 روز قبل وزیر اعظم سے ان کی ملاقات کے بعد سامنے آئی تھیں۔

شہزاد اکبر کے استعفے کی وجوہات بھی سامنے آئیں تھی. ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان شہزاد اکبر کی کارکردگی سے مطمئن نہیں تھے، وزیراعظم نے شہزاد اکبر سے عدالتوں میں زیر التوا کیسز کی تفصیلات طلب کیں۔

ذرائع کے مطابق شہزاد اکبر احتساب کے معاملے پر وزیراعظم کو مطمئن کرنے میں ناکام رہے، وزیراعظم آفس نے شہزاد اکبر سے استعفیٰ طلب کیا تھا، وزیراعظم کی ہدایت پر شہزاد اکبر نے استعفیٰ دیا۔

Recent Posts

اگلا گھنٹہ اہم ہے، آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی کی اہلکاروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آئی جی اسلام آباد ڈی چوک پہنچے جہاں انھوں نے پولیس فورس،…

7 hours ago

وزیر اعظم شہباز شریف نے 7 اکتوبر کو یوم یکجہتی فلسطین منانے کا اعلان کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے 7 اکتوبر کو یوم یکجہتی فلسطین منانے…

7 hours ago

سوات میں سفارتکاروں کے قافلے پر حملے میں ملوث 2 دہشتگرد مارے گئے

سوات(قدرت روزنامہ)مالم جبہ میں پولیس اور دہشتگردوں میں فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد ہلاک…

7 hours ago

’بہن جی‘ کا امیج ختم کرنے کیلئے فلم ’ہیٹ اسٹوری 3‘ کی، ڈیزی شاہ کا انکشاف

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ ڈیزی شاہ نے کہا ہے کہ انہوں نے انڈسٹری میں…

7 hours ago

وزیراعظم اور گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات، گورنر راج کی تردید

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم سے ملاقات کی ہے جبکہ…

7 hours ago

ملک میں حلالہ سنٹرز قائم ہو چکے ہیں ، اپنے موبائل پر اشتہار بھی دیکھا ، اداکارہ نادیہ خان کا انکشاف

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکارہ اور میزبان نادیہ خان نے کہا ہے کہ حلالہ سنٹرز بن گئے…

7 hours ago