(قدرت روزنامہ)عمران خان نےکہا ہے کہ موجودہ دور حکومت میں کوئی مالی اسکینڈل سامنے نہیں آیا۔
وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومتی ترجمانوں کا اجلاس ہوا جس میں ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل رپورٹ،صحت کارڈ اور شہباز شریف کیخلاف کیسز پر گفتگو کی گئی۔
ٹرانسپرنسی رپورٹ کے بارے میں فواد چوہدری نے اجلاس کو بریفنگ دی۔
فواد چوہدری نے ترجمانوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ٹرانسپرنسی رپورٹ میں مالی کرپشن کا کوئی ذکر نہیں ہے، صرف قانون کی حکمرانی سے متعلق معاملات کو ہائی لائٹ کیا گیا ہے۔
اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے ترجمانوں کو صحت کارڈ جیسی بڑی سہولت کے بارے میں عوام کو آگاہ کرنا کی ہدایت کی گئی۔
وزیر اعظم عمران خان نےکہا کہ موجودہ دور حکومت میں کوئی مالی اسکینڈل سامنے نہیں آیا، سابقہ ادوار میں پانامہ جیسے بڑے بڑے سکینڈل سامنے آتے رہے۔
وزیراعظم نے ہدایت کی کہ شہباز شریف کے کرپشن کیسز اور منی لانڈرنگ کے معاملات کو مزید اجاگر کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ عوام کو بتایا جائے کہ شریف خاندان نے کس طرح چپڑاسییوں اور کلرکوں کے نام پر منی لانڈرنگ کی۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ عوام کو بہترین معاشی اشارے کے بارے میں آگاہ کیا جائے اور بین الاقوامی اداروں کی معیشت کے حوالے سےبھی رپورٹس کو بتایا جائے۔
وزیر اعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ کوئی بڑا واقعہ رونما نہ ہوا تو معیشت مزید بہتر ہوگی۔
پانچ افراد کے خلاف تھانہ لوئر مال میں مقدمہ درج لاہور (قدرت روزنامہ)لاہور میں اصلی…
ممبئی (قدرت روزنامہ )بھارتی کپتان روہت شرما اور ان کی اہلیہ ریتیکا سجدیہہ کے ہاں…
پاکستان کو موجودہ قرض پروگرام کے اہداف پر سختی سے عمل درآمد کی ضرورت ہے،…
راولپنڈی (قدرت روزنامہ) بشریٰ بی بی کے سیاسی میدان میں قدم رکھنے یا نہ رکھنے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزارت داخلہ نے پی ٹی اے کو غیر قانونی وی پی…
ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارتی اداکارہ رِدھی ڈوگرا نے پاکستانی سپر اسٹار فواد خان کے ساتھ…