پاکستانی ٹیم کو کیسے زیر کیا جائے ؟ آسٹریلوی تھنک ٹینک سر جوڑ کر بیٹھ گیا

(قدرت روزنامہ)پاکستان کو زیر کرنا آسٹریلین ٹیم کیلئے درد سر بن گیا ہے۔ آسٹریلوی ٹیم مینجمنٹ پاکستان کے خلاف مضبوط اسکواڈ بنانے کی خواہاں ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی کھلاڑیوں کی گزشتہ سال بہترین پرفارمنس نے آسٹریلین ٹیم کو پریشان کردیا ہے۔ اس ضمن میں بہترین اسکواڈ کو دورہ پاکستان کیلئے منتخب کرنے کا امکان ہے۔
گزشتہ سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں شکست کو قومی ٹیم بھولی نہیں ہے۔ اس کا ادراک آسٹریلین ٹیم کو بخوبی ہے۔
دورہ پاکستان کیلئے آسٹریلوی ٹیسٹ اسٹارز کے دورہ پاکستان کا قوی امکان ہے۔ سیلیکٹرز نے 3 ٹیسٹ کیلئے مضبوط ترین اسکواڈ بنانے کا عندیہ دیا ہے۔ آسٹریلوی اسپیڈ اسٹٓار مچل اسٹارک نے بھی آئی پی ایل سے دستبرداری اختیار کرلی ہے۔
عثمان خواجہ اور مارکس ہیرس بھی اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔ جھے اینڈرسن فٹنس مسائل کے سبب قومی اسکواڈ کا حصہ بننے سے قاصر رہیں گے۔
نوجوان پیسر پاؤں کی تکلیف کے سبب ایشیز سیریز کے آخری 3 ٹیسٹ میچز میں شرکت نہیں کر سکے۔ ٹیم مینجمنٹ انہیں مشکل کنڈیشنز میں کھلا کر کوئی خطرہ مول لینا نہیں چاہتی۔
ان کی جگہ اسکاٹ بولینڈ پر آسٹریلین پیس بیٹری کا انحصار ہوگا۔ فلیٹ پچز پر انکی کارکردگی کافی حیران کن رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق چند کھلاڑیوں کو بدستور دورہ پاکستان پر تحفظات ہیں تاہم ویسٹ انڈیزکا حالیہ ٹور کافی حوصلہ افزا ثابت ہوا ہے۔
یاد رہے سال 1998 کے بعد آسٹریلوی ٹیم کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہے۔
