ملک میں 15 لاکھ سستا گھروں پر کام جاری ہے جو آسان اقساط پر بلا سود غریب عوام کو دیئے جائیں گے ،پرویز خٹک

ہنگو (قدرت روزنامہ) وزیر دفاع اور پاکستان تحریک انصاف خیبر پختون خوا کے صدر پرویز خٹک نے کہاہے کہ ملک میں 15 لاکھ سستا گھروں پر کام جاری ہے جو آسان اقساط پر بلا سود غریب عوام کو دیئے جائیں گے ،قائد اعظم کے بعد عمران خان کی صورت میں پاکستان کو ایک ایماندار لیڈر ملا ہے ،۔اورکزئی میں ایم این اے اور ایم پی اے ایک پیج پر آجائیں اور عوام کو خراب نہ کریں۔
ہنگوکے علاقے بابر میلہ میں اورکزئی ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا کہ ملک میں کرونا وبا کی وجہ سے مہنگائی آئی ہے ،امریکہ اور یورپ میں ہم سے دس گناہ زیادہ مہنگائی ہے انہوںنے کہا کہ ملک میں 15 لاکھ سستا گھروں پر کام جاری ہے جو آسان اقساط پر بلا سود غریب عوام کو دیئے جائیں گے ،80 فیصد تیل ،گھی اوردالیں باہر سے برآمد کی جاتی ہیں انہوں نے کہا کہ این ایف سی ایوارڈ میں پنجاب سندھ بلوچستان حصہ نہیں دے رہا ،بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے پرویز خٹک نے کہا کہ اورکزئی میں ایم این اے اور ایم پی اے ایک پیج پر آجائیں اور عوام کو خراب نہ کریں ،بلدیاتی الیکشن جیتنا ضروری ہے ،ہارنے سے آپ ورکرز کی حیثیت ختم ہوجائیگی ۔

انہوںنے کہاکہ بلدیاتی انتخابات ہارنے کے ذمہ دار متعلقہ ضلع کا ایم این اے و ایم پی اے ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات جیتنا تحری انصاف کا مستقبل ہے ۔انہوں نے کہا کہ عدالتوں میں چور پر چوری ثابت نہیں ہوسکتی اسلئے چوروں نے پیسوں کے زریعے پی ٹی ائی کے خلاف پروپیگنڈہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ قائد اعظم کے بعد عمران خان کی صورت میں پاکستان کو ایک ایماندار لیڈر ملا ہے ۔پرویز خٹک کساتھ دورے کے موقع پروفاقی مذہبی امور پیر نورلحق قادری ،چیئرمین کشمیر کمیٹی و ایم این اے شہریار آفریدی ایم این اے جواد حسین ایم پی اے غزن جمال ودیگر تحریک انصاف اورکزئی کے سینئر رہنما بھی موجود تھے۔

Recent Posts

مکران ڈویژن کوایران سے بجلی کی سپلائی3 دن سے معطل ، عوام شدید مشکلات کا شکار

پنجگور(قدرت روزنامہ)مکران ڈویژن تاریکی میں ڈوب گیاتفصیلات کے مطابق ایران سے مکران کو بجلی کی…

2 mins ago

عمران خان کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات کیلئے صوبائی حکومت سمیت دیگر سے جواب طلب

لاہور(قدرت روزنامہ)لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات اور گرفتار…

2 mins ago

رمضان شوگر مل ریفرنس؛ شہبازشریف اور حمزہ شہباز کیخلاف عدالتی دائرہ اختیار کا جائزہ لینے کیلئے کارروائی کچھ دیر کیلئے ملتوی

لاہور(قدرت روزنامہ)اینٹی کرپشن عدالت نے شہبازشریف اور حمزہ شہباز کیخلاف رمضان شوگر مل ریفرنس میں…

6 mins ago

بے اختیارحکومت کاسیکورٹی اداروں پر اختیار نہیں، مولانا ہدایت الرحمان

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولاناہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ بلوچستان میں…

6 mins ago

لڑکی کی آواز سے ڈاکووں کے جھانسے میں آنے والا نوجوان کس طرح واپس آیا ؟

کراچی(قدرت روزنامہ ) نارتھ ناظم آباد کے رہائشی کو اینٹی وائیلنٹ کرائم سیل نے 4…

9 mins ago

80فیصد بجٹ کھانے والے ملک کو چلانے میں ناکام ہوچکے ہیں، سردار یا رمحمد رند

سبی(قدرت روزنامہ)رند قبائل کے سربراہ وسابق صوبائی وزیرسردار یار محمد رند نے کہا ہے کہ…

13 mins ago