کراچی (قدرت روزنامہ) پاکستان سپر لیگ 7 کے میچ دیکھنے کے لیے شائقین کو شٹل بس سروس کے ذریعے پارکنگ پوائنٹس سے سٹیڈیم تک لایا جائے گا، کرکٹ شائقین کی رہنمائی کے لیے ٹریک سوٹ میں ملبوس ایس ایس یوکمانڈو زپارکنگ پوائنٹس سے انکلور رتک ان کی رہنمائی کریں گے، نیشنل سٹیڈیم آنے والے کرکٹ شائقین کے لیے حکیم سعید گراؤنڈ، یونیورسٹی روڈنزدبیت المکرم مسجد اور نیشنل کوچنگ سینٹر سے متصل چائنا گراؤنڈ وی آئی پیز کے لیے پارکنگ پوائنٹس بنائے گئے ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سٹیڈیم کے احاطے میں سی این جی سلینڈر نصب گاڑیوں کے داخلے پر سخت پابندی ہے کرکٹ شائقین کے لیے پاکستان بھر میں کسی بھی نامزد ایم اینڈ پی سٹور یاکرکٹ بک می ڈاٹ پی کے سے میچ کے ٹکٹ خرید سکتے ہیں۔
شائقین کو اپنی شناخت ثابت کرنے کے لیے قومی شناختی کارڈ اپنے ہمراہ لازمی رکھنا ہے لمبی قطاروں میں انتظار سے بچنے کے لیے سٹیڈیم میں وقت سے پہلے پہنچیں، 12 سال سے زائد عمر کے افراد کے لیے کورونا کی ویکسی نیشن لازمی ہے، سٹیڈیم میں داخلے سے پہلے شائقین کو ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ پیش کرنا ہوگا۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لندن میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف پاکستان تحریک…
سرکاری حج پیکج 10 لاکھ 65 ہزار سے 10 لاکھ 75 ہزار کے درمیان رکھنے…
لاہور (قدرت روزنامہ)فواد چودھری کی اہلیہ حبافواد نے وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے)…
راولپنڈی(قدرت روزنامہ)عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کو ملک پر مسلط قبضہ اور…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج جسٹس منیب اختر کے خلاف سپریم…
پارلیمان سے منظور ہونے والی ترامیم سے متعلق مشاورت ہوگی اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پارلیمان سے…