منی لانڈنگ کیس، شہبازشریف کورونا کا شکار لیکن عدالت میں حاضری دینے کیلئے کس طرح پیش ہوئے ؟ جانئے

لاہور (قدرت روزنامہ)سپیشل کورٹ سینٹرل نے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف اور حمزہ شہباز کی منی لانڈرنگ مقدمے میں عبوری ضمانت منظور کر لی .

تفصیلات کے مطابق سپیشل کورٹ سینٹرل نے شہبازشریف اور حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرتے ہوئے ایف آئی اے کو گرفتاری سے روک دیاہے ، شہبازشریف بھی حاضری مکمل کروانے کیلئے سپیشل کورٹ پہنچے جہاں انہوں نے گاڑی میں بیٹھ کر حاضری مکمل کروائی .

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ایف آئی اے نے بےبنیاد مقدمہ درج کیا ہے،عدالت عبوری ضمانت منظور کرکے ایف آئی اے کو گرفتاری سے روکے .

یاد رہے کہ 19 جنوری کو شہبازشریف کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا تھا ، شہبازشریف کو ڈاکٹروں کی جانب سے آرام کا مشورہ دیا گیاہے .

. .

متعلقہ خبریں