ایم کیو ایم کی ریلی پُر امن تھی: امین الحق

(قدرت روزنامہ)ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن اور وفاقی وزیر سید امین الحق کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کے تمام مظاہرے پُر امن رہے، کل کراچی کی ریلی بھی پُر امن تھی۔

’جیو نیوز‘ کے مارننگ شو ’جیو پاکستان‘ میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم دنگا فساد کرنے وزیرِ اعلیٰ ہاؤس نہیں گئے تھے۔

امین الحق نے کہا کہ ہمارے کارکنوں پر پولیس نے لاٹھی چارج کیا، پولیس کی جانب سے ہماری خواتین کارکنوں پر بھی تشدد کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ وزیرِ اعلیٰ ہاؤس کی جانب سے ہم سے کوئی مذاکرات کرنے نہیں آیایہاں تک کہ نیو کراچی سیکٹر کے آرگنائزر اسلم بھائی کاانتقال ہو گیا۔

وفاقی وزیر نے مزید بتایا کہ اسلم بھائی کے انتقال کے بعد یومِ سیاہ کو یومِ سوگ میں تبدیل کیا، منتخب ایم پی اے کے ساتھ زیادتی کریں گے تو ری ایکشن کی توقع رکھیں۔

ایم کیوایم کے سینئر رہنما کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایم کیوایم پاکستان اپنے حقوق کے لیے جدوجہد جاری رکھے گی، اس کے دروازے تمام دھڑوں کے لیے کھلے ہیں۔

Recent Posts

آبِ زمزم: برکت، معیار اور خدمت کی عظیم روایت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زمزم اسلامی تاریخ میں نہ صرف ایک مقدس اور مبارک پانی کے…

2 mins ago

گلوکارہ نوراں لال کی زندگی کا سب سے بڑا پچھتاوا کیا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نوراں لال ایک باصلاحیت اور مشہور پاکستانی پنجابی گلوکارہ ہیں جنہوں نے…

21 mins ago

دی گارجین کا ایکس پر اب کوئی پوسٹ نہ کرنے کا فیصلہ، مگر کیوں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مؤقر برطانوی جریدے دی گارجین نے ایلون مسک کے سوشل میڈیا پلیٹ…

31 mins ago

’لگتا ہے فخر زمان کو ایک اور نوٹس آئے گا‘، حارث رؤف نے یہ بات کیوں کہی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر فخر زمان بابر اعظم کے حق…

39 mins ago

کراچی، ڈیفنس میں سینیئر وکیل پر مسلح افراد کا حملہ

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی کے علاقے ڈیفنس میں کھڈا مارکیٹ میں جھگڑے کے دوران تشدد سے…

47 mins ago

عمرے کی ادائیگی سے واپسی پر خاتون 20 تولہ سونا چوری کے الزام میں گرفتار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کراچی میں ایک خاتون نے مبینہ طور پر پڑوسی کا 20 تولہ…

1 hour ago