سندھ حکومت کا بلدیاتی بل ایک کالا قانون ہے، خرم شیر زمان

(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کا بلدیاتی بل ایک کالا قانون ہے۔

خرم شیر زمان کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ آصف علی زرداری، بلاول بھٹو زرداری اور مراد علی شاہ کو مذاکرات کی دعوت دیتا ہوں، سندھ کے عوام کی بہتری کیلئے بلدیاتی بل پر مل بیٹھ کر ترمیم کی جاسکتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میری خواہش ہے بلدیاتی قانون بھی متفقہ طور پر منظور ہو، یہ معاملہ صرف کراچی کا نہیں بلکہ سندھ بھر کی بہتری کے لیے ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ گزشتہ روز سندھ حکومت کے ایم کیو ایم کے ساتھ ناروا سلوک کی مذمت کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ سندھ کے بلدیاتی نظام کے خلاف ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے کراچی میں وزیر اعلیٰ ہاؤس کے سامنے دھرنا دینے کے ساتھ احتجاج کیا گیا، پولیس نے ریڈ زون کی خلاف ورزی پر احتجاجی مظاہرین پر لاٹھی چارج اور شیلنگ کی۔

مظاہرین پر لاٹھی چارج اور آنسو گیس کے نتیجے میں رکن سندھ اسمبلی سمیت کئی کارکنان زخمی ہوگئے تھے جبکہ ایک عہدیدار جاں بحق بھی ہوا تھا۔

Recent Posts

گورنر ویلا منڈا، بلاول اور آصف زرداری کے کہنے پر مجھے تنگ کرتا ہے، علی امین گنڈاپور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے گورنر خیبرپختونخوا کو فارغ…

3 mins ago

کیا پی آئی اے کا طیارہ واقعی غلطی سے پشاور کے بجائے کراچی میں لینڈ ہوا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر چند روز سے ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے…

9 mins ago

آرمی چیف سے روسی نائب وزیراعظم کی ملاقات، سیکیورٹی اور دفاعی تعاون کو فروغ دینے کا اعادہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سیّد عاصم منیر سے روس کے نائب…

19 mins ago

افغان قونصل جنرل کی جانب سے قومی ترانے کی بے ادبی، شیریں مزاری نے بھی مذمت کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیئر سیاستدان و سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے بھی افغان قونصل…

45 mins ago

بجلی کی قیمتوں میں معمولی کمی کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سی پی پی اے نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی…

7 hours ago

مجوزہ آئینی ترمیم کے خلاف خیبرپختونخوا کابینہ کا بڑا اقدام

پشاور (قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا کابینہ نےمجوزہ آئینی ترمیم کےخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے…

7 hours ago