(قدرت روزنامہ)وزیراعظم عمران خان نے ایم کیو ایم کے پُرامن مظاہرین پر سندھ پولیس کے تشدد کا نوٹس لے لیا، محکمہ داخلہ، چیف سیکریٹری اور آئی جی سندھ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔
وزیراعظم عمران خان کاکہنا ہے کہ واقعے کی رپورٹ ملنے کے بعد ذمےداروں کیخلاف کارروائی ہوگی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے نئے بلدیاتی قانون کیخلاف نکالی جانیوالی ریلی پر پولیس ٹوٹ پڑی تھی جس کے بعد علاقہ میدان جنگ بن گیا تھا۔
پولیس کی جانب سے ہوائی فائرنگ، شیلنگ اور لاٹھی چارج کی وجہ سے رکن سندھ اسمبلی سمیت کئی کارکنان زخمی ہوگئے، بھگدڑ سے ریلی میں شریک خواتین اوربچوں کی حالت غیر ہوگئی، جبکہ پولیس نے رکن اسمبلی سمیت درجنوں کارکنان کو حراست میں لے لیا تھا جنہیں رات گئے وزیر اعلیٰ سندھ کے حکم پر رہا کر دیا گیا تھا۔
ایم کیو ایم کے دھرنے میں شامل نارتھ کراچی یوسی فائیو کے جوائنٹ آرگنائزر محمد اسلم بھی زخمی ہوئے جو رات گئے اسپتال میں انتقال کر گئے۔
شہری اس سال کی چھٹی کے حوالے سے حکومت کے اعلان کے لیے بے تاب…
وائرل ویڈیو میں ظہیر اقبال سوناکشی سہنا کے ساتھ کیسی حرکت کرتے ہیں ممبئی(قدرت روزنامہ)سوناکشی…
سلمان نصیر کیلئے پی ایس ایل میں نیا عہدہ متعارف کروانے کا فیصلہ کر لیا…
وزیر خزانہ کا پاکستان میں اے آئی آئی بی کے منصوبوں کی پیش رفت پر…
عالمی مارکیٹ میں سونا 5 ڈالر فی اونس اور مقامی سطح پر 500 روپے فی…
چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت اجلاس میں 7 ممبران کی اکثریت نے…