ہمارا دھرنا تحریری معاہدے کے بعد ختم ہوگا، حافظ نعیم

(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ ہمارا دھرنا جاری ہے، دھرنا اسی وقت ختم ہوگا جب تحریری طور پر معاہدہ ہوگا۔

کراچی میں سندھ اسمبلی کے باہر موجود دھرنے کے شرکاء سے خطاب میں امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ جب ہمارے مطالبات مان لیے جائیں گے اسی وقت دھرنا ختم ہوگا، ہمارے مطالبات واضح ہیں، بلدیاتی نظام کا نیا قانون قبول نہیں ہے۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کا چیئرمین میئر کو ہونا چاہیے، کچرا اٹھانے کا نظام میئر کےپاس ہونا چاہیے، شہر میں یونین کمیٹیوں کی تعداد بڑھنا چاہیے،کراچی میں فنڈز کی تقسیم کو آبادی اور برابری کی سطح پر ہونا چاہیے، شہر کو آبادی کے تناسب سے فنڈز دیئے جائیں۔

امیر جماعت اسلامی کراچی کاکہنا تھا کہ پیپلزپارٹی این ایف سی ایوارڈ کا حصہ مانگتی ہے، آئین کے مطابق پی ایف سی بھی تو ایوارڈ کرے۔

Recent Posts

کراچی: میٹرک سائنس کے نتائج کا اعلان، 28 سال بعد سرکاری اسکول کے طالبعلم کی پہلی پوزیشن

کراچی(قدرت روزنامہ)ثانوی تعلیمی بورڈ نے دسویں جماعت سال 2024 کےسائنس گروپ کے امتحانات کے نتائج…

7 mins ago

پاکستان میں اونٹوں سے انسانوں میں منتقل ہونے والا سنڈروم کورونا کا پہلا کیس رپورٹ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان میں مڈل ایسٹ ریسپائریٹری سنڈروم کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے…

12 mins ago

اسلام آباد سے اسد قیصر کا بھائی بھی گرفتار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد قیصر نے…

13 mins ago

شمالی وزیرستان: خوارج سے فائرنگ کے تبادلے میں لیفٹیننٹ کرنل سمیت 6 جوان شہید

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)شمالی وزیرستان میں پاک فوج اور خوارج کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں لیفٹیننٹ…

19 mins ago

پاکپتن میں ڈکیتی کے دوران لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی کے واقعےکا ڈراپ سین

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکپتن میں روڈ ڈکیتی کے دوران16 سالہ لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی…

22 mins ago

پنجگور میں قتل ہونے والے پنجاب کے رہائشی 7 افراد کی یاد میں شمعیں روشن

پنجگور(قدرت روزنامہ)30 اکتوبر کو پنجگور میں قتل ہونے والے پنجاب کے رہائشی 7 افرادکے یاد…

29 mins ago