کہانی گیراپوزیشن ملی جو صرف غلط بیانی اور پروپیگنڈے کی ماہر ہے: عثمان بزدار

لاہور(قدرت روزنامہ)کہانی گیراپوزیشن ملی جو صرف غلط بیانی اور پروپیگنڈے کی ماہر ہے: اطلاعات کے مطابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ہمیں اپوزیشن بھی وہ ملی جو صرف بیان بازی اور پروپیگنڈے کی ماہر ہے، ان میں استعفے دینے کی ہمت ہے، نہ ہی یہ مارچ کر سکتے ہیں، استعفے اور لانگ مارچ کی باتیں سن سن کر لوگ تنگ آچکے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اپوزیشن نے پہلے کورونا پر سیاست چمکائی پھر ڈینگی پر، کورونا وبا کے دوران اپوزیشن کا منفی کردار تاریخ کا حصہ بن چکا، آزمائش کی گھڑی میں ڈیڑھ انچ کی مسجد بنانے والے عناصر بے نقاب ہوچکے ہیں، حکومت نے کورونا سے نمٹنے کیلیے بَروقت فیصلے کیے۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ کامیاب حکمتِ عملی کے باعث دیگر ممالک کی نسبت پاکستان میں کورونا کا پھیلاؤ کم ہوا، اپوزیشن جماعتوں نے منفی سیاست کر کے قومی یکجہتی کو نقصان پہنچایا، عوام کے مسترد شدہ عناصر کے ہاتھ پہلے کچھ آیا، نہ ہی آئندہ آئے گا۔

ادھر کل کپتان اپنی ٹیم کے بہترین کھلاڑی اور پنجاب کے وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے ملاقات کےلیے لاہور تشریف لانے کی خواہش رکھتے ہیں،اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا کل ایک روزہ دورہ لاہور کا امکان ہے۔ وزیراعلی اور گورنر پنجاب سمیت صوبائی وزراء سے ملاقاتیں اور ترقیاتی کاموں پر بریفنگ لیں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان اپنے دورہ لاہور میں عثمان بزدار سے ایوان وزیراعلی میں ملاقات کریں گے۔ وزیراعلی صوبے کے اہم امور بارے وزیر اعظم کو بریف کریں گے۔ گورنر پنجاب چودھری سرور کی بھی وزیراعظم سے ملاقات ہوگی۔ گورنر پنجاب اب پاک اتھارٹی کے منصوبوں میں پیشرفت بارے بریف کریں گے۔

پنجاب کابینہ کے سینئر وزراء بھی وزیراعظم سے ملاقات کریں گے۔ سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ کا وزٹ بھی وزیراعظم کے دورے میں شیڈول ہے جبکہ عمران خان ایوان وزیراعلی میں مختلف اجلاسوں کی صدارت بھی کریں گے۔

Recent Posts

ویمنز ٹی20 ورلڈکپ، پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آمنے سامنے،میچ کا صحیح وقت بھی سامنے آگیا

شارجہ (قدرت روزنامہ) آئی سی سی ویمنز ٹی20 ورلڈکپ میں اتوار کے روز روایتی حریف…

4 mins ago

کراچی: میٹرک سائنس کے نتائج کا اعلان، 28 سال بعد سرکاری اسکول کے طالبعلم کی پہلی پوزیشن

کراچی(قدرت روزنامہ)ثانوی تعلیمی بورڈ نے دسویں جماعت سال 2024 کےسائنس گروپ کے امتحانات کے نتائج…

14 mins ago

پاکستان میں اونٹوں سے انسانوں میں منتقل ہونے والا سنڈروم کورونا کا پہلا کیس رپورٹ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان میں مڈل ایسٹ ریسپائریٹری سنڈروم کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے…

18 mins ago

اسلام آباد سے اسد قیصر کا بھائی بھی گرفتار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد قیصر نے…

19 mins ago

شمالی وزیرستان: خوارج سے فائرنگ کے تبادلے میں لیفٹیننٹ کرنل سمیت 6 جوان شہید

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)شمالی وزیرستان میں پاک فوج اور خوارج کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں لیفٹیننٹ…

25 mins ago

پاکپتن میں ڈکیتی کے دوران لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی کے واقعےکا ڈراپ سین

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکپتن میں روڈ ڈکیتی کے دوران16 سالہ لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی…

29 mins ago