مسلم لیگ ن نے فارن فنڈنگ کیس کا تمام ریکارڈ منظر عام پر لانے کا مطالبہ کر دیا

لاہور (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن نے ایک مرتبہ پھر فارن فنڈنگ کیس کا تمام ریکارڈ منظر عام پر لانے کا مطالبہ کر دیا ہے .

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے کہا کہ سکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ میں شوکت خانم کے ڈونرز کو تحریک انصاف کے ڈونر ظاہر کرنےکا انکشاف ہوا ہے جو کہ خوفناک بات ہے ، عمران صاحب نے خیراتی ادارے کو منی لانڈرنگ اور سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کر کے جرم کا ارتکاب کیا .

مریم اورنگزیب کی جانب سے کہا گیا کہ الیکشن کمیشن مجرمانہ انکشاف کے بعد فارن فنڈنگ کیس کی روزانہ بنیاد پر سماعت اور لائیو ٹیلی کاسٹ کیا جائے ، 8 والیمز اس لئے چھپائے جا رہے ہیں کہ ان میں خیرات کے پیسے کو سیاسی فنڈز میں تبدیل کرنے کے ثبوت ہیں . عمران صاحب کی منی لانڈرنگ ، غیر قانونی سرمایہ کی تفصیل اور کرپشن کو خفیہ رکھا جا رہا ہے ، الیکشن کمیشن کے حکم ہیں کہ سٹیٹ بینک سمیت تمام دستاویزات کو منظر عام پر لایا جائے .

. .

متعلقہ خبریں