روپے کی قدر میں کمی سے دیامر بھاشا ڈیم کی لاگت میں 31 فیصد اضافے کا انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی سے دیامر بھاشا ڈیم کی لاگت میں 31 فیصد اضافے کا انکشاف ہوا ہے۔پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے منصوبہ بندی کا اجلاس ہوا جس میں واپڈا حکام نے دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر کے حوالے سے ارکان کو آگاہ کیا گیا۔واپڈا حکام کی جانب سے کمیٹی کو بتایا گیا کہ روپے کی قدرمیں کمی سے دیامر بھاشا ڈیم کی لاگت میں 31 فیصد اضافہ ہوگیا ہے۔
کمیٹی کو بتایا گیا کہ دیامر بھاشا ڈیم کا جب پی سی ون بنایا گیا تھا ڈالر 105 روپے کا تھا، جب پہلا پی سی ون بنایا گیا تو کنٹریکٹ کی قیمت 336 ارب روپے تھی لیکن اب دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر کا کنٹریکٹ ایوارڈ 442 ارب روپے کا کیا گیا ہے، مارچ میں دیامر بھاشا ڈیم کا نظر ثانی شدہ پی سی ون بنایا جائے گا۔

دیامر بھاشا ڈیم منصوبہ

دیامیر بھاشا ڈیم پاکستان کا سب سے بڑا ڈیم ہوگا، یہ ڈیم گلگت بلتستان اور خیبر پختوںخوا کے سرحدی علاقے بھاشا میں تعمیر کیا جارہا ہے۔دریائے سندھ پر تعمیر کئے جانے والے اس ڈیم کی بلندی 272 میٹر ہو گی اور اس میں 81 لاکھ ایکڑ فٹ پانی جمع کیا جاسکے گا۔
دیامر بھاشا ڈیم سے ناصرف پاکستان کی لاکھوں ایکڑ زمین سیراب ہوگی بلکہ 4 ہزار 500 میگا واٹ سستی بجلی بھی پیدا ہوسکے گی۔ڈیم کی تعمیر کا ٹھیکہ فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن(ایف ڈبلیو او) اور چین کی حکومتی کمپنی پاور چائنا کو دیا گیا ہے۔

منصوبے کی راہ میں رکاوٹیں

بھارت کئی دہائیوں سے گلگت بلتستان پر اپنا جھوٹا دعویٰ جتلاتا ہے جس کی وجہ سے اس ڈیم کی تعمیر کے لیے عالمی ادارے سرمایہ کاری سے کتراتے ہیں۔2018 میں اس وقت کے چیف جسٹس ثاقب نثار نے حکومت پاکستان کو دیامیر بھاشا ڈیم سمیت دیگر منصوبے فی الفور شروع کرنے کا حکم دیا تھا۔
سپریم کورٹ نے دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر کے لیے فنڈ اکٹھا کرنے کے لئے خصوصی مہم بھی شروع کی تھی۔

Recent Posts

آئی ایم ایف نے پاکستان سے غیر ملکی زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافے کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان سے غیر ملکی زرمبادلہ ذخائر میں…

4 hours ago

اسحاق ڈار کا دورہ کرغزستان کیوں منسوخ ہوا ،وجہ سامنے آگئی

لاہور (قدرت روزنامہ) کرغستان کی حکومت کی درخواست پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق…

4 hours ago

سولر نیٹ میٹرنگ پاور سیکٹر کے لئے ایک مسئلہ بنا ہوا ہے، وزیر توانائی اویس لغاری

لاہور (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری نے کہا ہے کہ سولر نیٹ…

5 hours ago

ملک کے وہ علاقے جہاں آج رات بارش کا امکان ہے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے بالائی خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار، گلگت بلتستان اور کشمیر میں…

5 hours ago

ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے پر صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کا رد عمل

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے پر صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم…

5 hours ago

اگلے10 دن اہم,جنوبی پنجاب میں کہاں کہاں ہیٹ ویو کی لہر شدید ہو سکتی ہے؟ جانیے

لاہور (قدرت روزنامہ )پی ڈی ایم اے پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر محکمہ صحت…

6 hours ago