لاہور میں لیڈی ڈاکٹر ، بیٹے اور2 بیٹیوں کے قتل کا ڈراپ سین پب جی کھیلنے سے منع کرنے پر بیٹے نے ہی چاروں کو مارا دوران تفتیش اہم انکشافات

لاہور(قدرت روزنامہ) کاہنہ میں چند روز قبل لیڈی ڈاکٹر ،اس کے جواں سالہ بیٹے اور دو بیٹیوں کے قتل کا ڈراپ سین ہو گیا،مبینہ طور پر پر ” پب جی ” گیم کی لت میں مبتلا بیٹے نے ہی دل دہلا دینے والی قتل کی واردات کی ۔ تفصیلات کے مطابق کاہنہ کے علاقہ میں چند روز قبل خاتون ڈاکٹر ناہیدہ کو اپنے تین بچوں 21سالہ تیمور، 16سالہ ماہ نور اور 8سالہ جنت فاطمہ کے ساتھ گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا تھا جبکہ ایک بیٹا زین نچلی منزل میں سوئے ہوئے کی وجہ سے بچ گیا تھا۔

پولیس کی جانب سے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد تحقیقات کا آغا ز کیا تو سب سے پہلے وقوعہ کے روز گھر کے باہر رات گئے آنے والی مشکوک گاڑی کی تلاش شروع کی گئی ۔ پولیس کی جانب سے بچ جانے والے زین کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔اس دوران زین نے اپنے ماموںکو قتل کی واردات میں ملوث کرنے کی کوشش کی تاہم پولیس تفتیش میں ماموں بے گناہ نکلا ۔ پولیس ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ جب زین کو حراست میں لے کر تحقیقات کی گئیں تو اس نے ماں ، اپنے بھائی ادور دو بہنوں کو قتل کرنے کے جرم کا اعتراف کر لیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق زین مبینہ طور پر ” پب جی ” گیم کھیلنے کی لت میں مبتلا ہے اور اس کی ماں اس سے اس سے منع کرتی تھی ۔ پولیس نے زین کو باقاعدہ گرفتار کر کے اسے مقدمے میں نامزد کر دیا ہے اور انوسٹی گیشن ونگ کی جانب سے تحقیقات جاری ہیں۔

Recent Posts

ویمنز ٹی20 ورلڈکپ، پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آمنے سامنے،میچ کا صحیح وقت بھی سامنے آگیا

شارجہ (قدرت روزنامہ) آئی سی سی ویمنز ٹی20 ورلڈکپ میں اتوار کے روز روایتی حریف…

10 mins ago

کراچی: میٹرک سائنس کے نتائج کا اعلان، 28 سال بعد سرکاری اسکول کے طالبعلم کی پہلی پوزیشن

کراچی(قدرت روزنامہ)ثانوی تعلیمی بورڈ نے دسویں جماعت سال 2024 کےسائنس گروپ کے امتحانات کے نتائج…

20 mins ago

پاکستان میں اونٹوں سے انسانوں میں منتقل ہونے والا سنڈروم کورونا کا پہلا کیس رپورٹ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان میں مڈل ایسٹ ریسپائریٹری سنڈروم کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے…

24 mins ago

اسلام آباد سے اسد قیصر کا بھائی بھی گرفتار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد قیصر نے…

25 mins ago

شمالی وزیرستان: خوارج سے فائرنگ کے تبادلے میں لیفٹیننٹ کرنل سمیت 6 جوان شہید

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)شمالی وزیرستان میں پاک فوج اور خوارج کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں لیفٹیننٹ…

31 mins ago

پاکپتن میں ڈکیتی کے دوران لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی کے واقعےکا ڈراپ سین

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکپتن میں روڈ ڈکیتی کے دوران16 سالہ لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی…

34 mins ago