شاہد آفریدی کے پی ایس ایل کھیلنے کے حوالے سے ٹیم مینجر کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)شاہد آفریدی کے پی ایس ایل کھیلنے کے حوالے سے ٹیم مینجر اعظم خان کا کہنا ہے کہ شاہد آفریدی کہیں نہیں جا رہے وہ ابھی بھی ہوٹل میں ہمارے ساتھ ہیں۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ٹیم مینجر اعظم خان نے سوشل میڈیا پر شاہد خان آفریدی کے پی ایس ایل نہ کھیلنے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔
پاکستان کے سابق کپتان اور سٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کر رہے ہیں. تاہم ایونٹ شروع ہونے سے قبل ہی ان کی شمولیت کے بارے میں قیاس آرائیاں شروع ہو چکی ہیں۔
سوشل میڈیا پر خبریں گرش کر رہی ہیں کہ شاہد آفریدی کی اہلیہ کی بہن انتقال کر گئی ہیں جبکہ انہیں انجری کے مسائل کا بھی سامنا ہے۔سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی بعض خبروں کے مطابق شاہد آفریدی انجری کے باعث پی ایس ایل کے ابتدائی میچوں میں نظر نہیں آئیں گے۔
ایک اخبار کی خبر کے مطابق انجری، اہلیہ کی بہن کی وفات اور بچوں کے گھر پر اکیلے ہونے کی وجہ سے شاہد آفریدی نے بائیو سکیور ببل سے نکلے کی درخواست کر دی ہے۔اس سارے معاملے پر ایک مقامی میڈیا نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ٹیم مینیجر اعظم خان سے رابطہ کیا تو انہوں سوشل میڈیا پر چلنے ایسی تمام خبروں کو قیاس آرائیاں قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔اعظم خان کا کہنا تھا کہ ’سوشل میڈیا پر بہت کچھ چل رہا ہے کہ شاہد آفریدی چھوڑ کر چلے گئے مگر ایسا کچھ نہیں وہ ابھی ہوٹل میں ہمارے ساتھ موجود ہیں۔‘
انہوں نے بتایا کہ ’شاہد آفریدی کو کمر کی تکلیف ضرور ہے مگر وہ اب سے نہیں بلکہ طویل عرصے سے ہے اور اسی کے باعث شاہد آفریدی ملتان سلطانز کے لیے کچھ میچ نہیں کھیل سکے تھے۔‘ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ٹیم مینیجر نے بتایا کہ شاہد آفریدی ایک انجیکشن لگوا کر کھیلتے ہیں جو آج وہ لگوائیں گے اور اس کے بعد دو دن کا آرام ہوتا ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ ’ضروری نہیں مگر ہو سکتا ہے کہ شاہد آفریدی صرف پہلے میچ میں آرام کریں اور نہ کھیلیں مگر وہ کہیں نہیں جا رہے اور پی ایس ایل کے میچز کھیلیں گے۔‘

Recent Posts

ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات کی افواہوں پر اروشی روٹیلا میدان میں آگئیں

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھارتی کرکٹر ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات…

3 hours ago

آئی ایم ایف سے مذاکرات کے دوران چین کا مسلسل تعاون قابل تحسین ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے…

4 hours ago

گورنر پنجاب کے بیان پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کاردعمل آ گیا

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے گورنر پنجاب کے بیان…

4 hours ago

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی کابینہ سے منظوری کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ سے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی…

4 hours ago

اعظم تارڑ اور بلاول بھٹو کو بھی آئینی ترامیم کے مسودے کا کچھ پتا نہیں ہے، عمر ایوب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

4 hours ago

مخصوص نشستیں: الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہیں ہوسکتا، اسپیکر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا…

5 hours ago