پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس میں ڈرامائی موڑ، فنڈنگ کرنیوالوں نے تہلکہ خیز انکشاف کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سینئر صحافی عمر چیمہ نے ٹوئٹ کرتے ہوئے بڑا انکشاف کردیا، تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ پرکرتے ہوئے انہوں نے لکھاکہ پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس میں جن عطیات دینے والوں کے نام سامنے آئے ہیں ان میں سے بعض لوگوں نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے فنڈ شوکت خانم ہسپتال کو دئیے تھے جو پی ٹی آئی کے کھاتے میں ڈال دئیے گئے،دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے الیکشن کمیشن سے فارن فنڈنگ کیس کا ریکارڈ سامنے لانے اور کیس کی

سماعت لائیو دکھانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن روزانہ کی بنیاد پر فارن فنڈنگ کیس کی سماعت کرے اور زیر التوا مسئلے پر قانون و انصاف کے تقاضے بلا تاخیر پورے کیے جائیں، عمران خان نے خیراتی ادارے کو منی لانڈرنگ اور سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا، عمران خان نے شوکت خانم کے چندے کو سیاسی فنڈز میں بدل کر جرم کیا ۔ اپنے ایک بیان میں ترجمان ن لیگ کا کہنا تھا کہ عمران کی جعلسازی کا ایک اور ناقابل تردید ثبوت سامنے آگیا ہے، شوکت خانم ڈونرز کو بطور پارٹی ڈونر اسکروٹنی کمیٹی رپورٹ میں ڈالنا خوفناک انکشاف ہے، 35 فیصد ڈونرز نے پی ٹی آئی کو چندہ نہیں دیا تھا، جعلسازی سے ان 35 فیصد ڈونرز کی فہرست کو فارن فنڈنگ کی فہرست میں ڈالا گیا۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان نے خیراتی ادارے کو منی لانڈرنگ اور سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا، عمران خان نے شوکت خانم کے چندے کو سیاسی فنڈز میں بدل کر جرم کیا، فارن فنڈنگ کیس میں 8 والیمز اِسی لیے چھپائے جا رہے ہیں۔ترجمان مسلم لیگ ن نے کہا کہ کرپشن، منی لانڈرنگ اور غیرملکی غیرقانونی سرمائے کی تفصیل خفیہ رکھی جا رہی ہے، الیکشن کمیشن کے حکم کے مطابق اسٹیٹ بینک سمیت تمام دستاویزات کو پبلک کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پارٹی ملازمین کے نجی اکاؤنٹس میں رقوم منگوائیں، عمران صاحب کے غیر ملکی بینکوں میں اکاؤنٹس کی تفصیل آنا باقی ہے۔
پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس میں جن عطیات دینے والوں کے نام سامنے آئے ہیں ان میں سے بعض لوگوں نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے فنڈ شوکت خانم ہسپتال کو دئیے تھے جو پی ٹی آئی کے کھاتے میں ڈال دئیے گئے،

Recent Posts

ویمنز ٹی20 ورلڈکپ، پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آمنے سامنے،میچ کا صحیح وقت بھی سامنے آگیا

شارجہ (قدرت روزنامہ) آئی سی سی ویمنز ٹی20 ورلڈکپ میں اتوار کے روز روایتی حریف…

1 min ago

کراچی: میٹرک سائنس کے نتائج کا اعلان، 28 سال بعد سرکاری اسکول کے طالبعلم کی پہلی پوزیشن

کراچی(قدرت روزنامہ)ثانوی تعلیمی بورڈ نے دسویں جماعت سال 2024 کےسائنس گروپ کے امتحانات کے نتائج…

10 mins ago

پاکستان میں اونٹوں سے انسانوں میں منتقل ہونے والا سنڈروم کورونا کا پہلا کیس رپورٹ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان میں مڈل ایسٹ ریسپائریٹری سنڈروم کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے…

15 mins ago

اسلام آباد سے اسد قیصر کا بھائی بھی گرفتار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد قیصر نے…

16 mins ago

شمالی وزیرستان: خوارج سے فائرنگ کے تبادلے میں لیفٹیننٹ کرنل سمیت 6 جوان شہید

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)شمالی وزیرستان میں پاک فوج اور خوارج کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں لیفٹیننٹ…

22 mins ago

پاکپتن میں ڈکیتی کے دوران لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی کے واقعےکا ڈراپ سین

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکپتن میں روڈ ڈکیتی کے دوران16 سالہ لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی…

25 mins ago