شہزاد اکبر کے بیرون ملک روانگی سے متعلق وزیراعظم عمران خان نے ایف آئی اے کو کیا حکم دیا؟ عارف حمید بھٹی کے تہلکہ خیز انکشافات

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)معروف صحافی اور تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے 172 ممبران میں سے کوئی ایک بھی شخص مشیر احتساب کے عہدے کی اہلیت نہیں رکھتا اور حکومت ایک ریٹائرڈ بریگیڈیئر کو اس عہدے پر تعینات کرتی ہے اور دعوے یہ کئے جاتے ہیں کہ اسٹیبلشمنٹ بہت انٹرفیئرینس کرتی ہے۔نجی نیوز چینل کے پروگرام”خبر ہے” میں نئے مشیر برائے احتساب کی تقرری کے حوالے سے بات کرتے ہوئے سینئر صحافی اور تجزیہ کار عارف حمید بھٹی کا کہنا تھا کہ مرزا شہزاد اکبر کے مستعفی ہونے کے بعد پی ٹی آئی میں ایک شخص

بھی ایسا نہیں تھا کہ جس کو مشیر برائے داخلہ و احتساب مقرر کیا جاتا، پھر سے ایک ریٹائرڈ بریگیڈیئر کی خدمات مانگی جاتی ہیں پھر کہتے ہیں جمہوریت کمزور ہوگئی، اسٹیبلشمنٹ بہت انٹرفیئرینس کرتی ہے۔انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے مرزا شہزاد اکبر کے حوالے سے انکشاف کرتے ہوئے بولا کہ سابق مشیر احتساب بیرون ملک روانگی کیلئے تیار ہیں، ان سے عہدہ لے لیا گیا، جتنی بھی تنخواہ تھی، مراعات ملی تھی، فلاں نے پیسے دیئے فلاں نے تحفہ دے دیا، سب اکٹھا کیا گیا ہے، اب وزیراعظم صاحب کی خصوصی ہدایت پر ایف آئی اے کے دو اشخاص کی خصوصی ڈیوٹی لگائی گئی ہے کہ بغیر اٹیچی کھلے پروٹوکول کے ساتھ یہ تمام چیزیں لندن اور جرمنی پہنچائی جائیں۔

Recent Posts

ویمنز ٹی20 ورلڈکپ، پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آمنے سامنے،میچ کا صحیح وقت بھی سامنے آگیا

شارجہ (قدرت روزنامہ) آئی سی سی ویمنز ٹی20 ورلڈکپ میں اتوار کے روز روایتی حریف…

10 mins ago

کراچی: میٹرک سائنس کے نتائج کا اعلان، 28 سال بعد سرکاری اسکول کے طالبعلم کی پہلی پوزیشن

کراچی(قدرت روزنامہ)ثانوی تعلیمی بورڈ نے دسویں جماعت سال 2024 کےسائنس گروپ کے امتحانات کے نتائج…

19 mins ago

پاکستان میں اونٹوں سے انسانوں میں منتقل ہونے والا سنڈروم کورونا کا پہلا کیس رپورٹ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان میں مڈل ایسٹ ریسپائریٹری سنڈروم کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے…

24 mins ago

اسلام آباد سے اسد قیصر کا بھائی بھی گرفتار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد قیصر نے…

25 mins ago

شمالی وزیرستان: خوارج سے فائرنگ کے تبادلے میں لیفٹیننٹ کرنل سمیت 6 جوان شہید

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)شمالی وزیرستان میں پاک فوج اور خوارج کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں لیفٹیننٹ…

31 mins ago

پاکپتن میں ڈکیتی کے دوران لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی کے واقعےکا ڈراپ سین

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکپتن میں روڈ ڈکیتی کے دوران16 سالہ لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی…

34 mins ago