سندھ ہائیکورٹ نے وقار ذکاء کو بڑا ریلیف فراہم کردیا

کراچی(قدرت روزنامہ)سندھ ہائیکورٹ نے ڈیجیٹل کرپیٹو کرنسی سے متعلق ایف آئی اے کو درخواست گزار وقار ذکاء کو ہراساں نہ کرنے کے حکم امتناع میں توسیع کردی۔جمعرات کو سندھ ہائی کورٹ میں جسٹس محمد اقبال کلہوڑو کی سربراہی میں بینچ نے ڈیجیٹل کرپٹو کرنسی کیس کی سماعت کی۔ ایف آئی اے کی وقار زکا کے خلاف انکوائری سے متعلق ایف آئی اے نے تحریری جواب جمع کرادیا۔ جواب میں کہا گیاہے کہ وقار ذکاء کے خلاف انکوائری جاری ہے۔ وقار ذکاء سوشل میڈیا پر مسلسل ایف آئی اے کے خلاف ویڈیوز اپلوڈ کررہے ہیں۔ وقار ذکاء ایف آئی اے کو

بھی ہراساں کررہے ہیں، ایف آئی اے ٹیم کے جواب پر عدالت نے اظہار حیرت کیا۔ جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے ریمارکس دیئے کہ وقار ذکاء ایف آئی اے کو کیسے ہراساں کرسکتے ہیں؟ ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ وقار ذکاء ایف آئی اے، وزیر اعظم اور اسٹیٹ بینک کے خلاف بھی سوشل میڈیا پر ویڈیوز اپلوڈ کررہے ہیں۔ وزیراعظم اور دیگر کے اداروں کے خلاف وقار ذکاء توہین آمیز مواد اپلوڈ کررہے ہیں۔ درخواستگزار کے وکیل مولوی اقبال حیدر نے موقف دیا کہ ایف آئی اے وقار ذکاء کے گھر پر چھاپے مار رہا ہے۔ وقار ذکاء اور ان کے والد کے بینک اکائونٹس منجمد کردیئے گئے ہیں۔ درخوستگزار کے وکیل نے یقین دہانی کرائی کہ اب وقار ذکاء کسی اور شخصیت کے خلاف سوشل میڈیا پر مواد اپلوڈ نہیں کریں گے۔ ایف آئی اے وقار ذکاء اور ان کی فیملی کو ہراساں کررہا ہے۔ عدالت نے وقار ذکاء کو انکوائری میں تعاون کرنے کی ہدایت کردی۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ انکوائری میں طلب کرنے کے لیے پہلے وقار ذکاء کو پہلے باقاعدہ نوٹس جاری کیے جائیں۔ عدالت نے ایف آئی اے کو وقار ذکا کو ہراساں نہ کرنے کے حکم امتناع میں توسیع کرتے ہوئے سماعت 17 فروری تک ملتوی کردی۔

Recent Posts

حارث رؤف نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز…

4 mins ago

نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز لندن سے وطن واپس پہنچ گئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز…

15 mins ago

تحریک انصاف کے 4 بڑے مطالبات کیا ہیں ۔۔۔؟ اسد قیصر نے تفصیلات بتا دیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق…

6 hours ago

میں پارٹی کے عہدے سے مستعفی ہوا ہوں، زین قریشی کا بیان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما زین قریشی نے کہا ہے کہ…

6 hours ago

لاہور ایئر پورٹ سے دبئی جانے والے مسافر کے قبضے سے اڑھائی کلو گرام آئس ہیروئن برآمد

لاہور(قدرت روزنامہ)علامہ اقبال ایئر پورٹ پر دبئی کے مسافر کے قبضے سے اڑھائی کلو گرام…

8 hours ago

بیوی کو بوسہ دینے کی ویڈیو پر فیصل قریشی کو سوشل میڈ یا صارفین کی تنقید کا سامنا

کراچی(قدرت روزنامہ)سینیئر اداکار فیصل قریشی کی اہلیہ ثنا فیصل کی جانب سے حال ہی میں…

8 hours ago