اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان نے رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران مزید 9 ارب 43 کروڑ ڈالر کا قرض لے لیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران پاکستان نے قرض کی ادائیگی اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کی وجہ سے مختلف ذرائع سے 9 ارب 43 کروڑ ڈالرز کا قرض حاصل کیا ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ مالی کی پہلی ششماہی میں پاکستان نے 5 ارب 67 کروڑ ڈالر قرض لیا تھا۔
حکومت نے رواں مالی سال کے بجٹ میں غیر ملکی قرض کا تخمینہ 14 ارب ڈالر سے زائد لگایا ہے۔ جس کے تحت اب تک حکومت 9 ارب ڈالر سے زائد رقم قرض لے چکی ہے۔6 ماہ کے دوران لئے گئے قرض میں 3 ارب ڈالر سعودی عرب کی جانب سے حاصل کئے گئے ہیں، اس کے علاوہ ایک ارب ڈالر کے بانڈز اور 2 ارب ڈالر سے زائد قرض غیر ملکی کمرشل بینکوں سے لئے گئے ہیں۔
وزارت اقتصادی امور کے اعداد و شمار کے مطابق 6 ماہ کے دوران ایشیائی ترقیاتی بینک نے ایک ارب 6 کروڑ ، ورلڈ بینک نے 96 کروڑ ڈالرز اور ایشین انفرا اسٹرکچر انوسٹمنٹ بینک نے 3 کروڑ 77 لاکھ ڈالرز بطور قرض لئے ہیں۔
رواں مالی سال کی پہلی ششہامی نمیں اب تک پاکستان مختلف ممالک سے بھی 7 کروڑ 45 لاکھ ڈالرز حاصل کرچکا ہے، جن میں سے امریکا3 کروڑ 26 لاکھ ڈالرز، جنوبی کوریا 32 لاکھ ڈالرز، برطانیہ ایک کروڑ 45 لاکھ ڈالرز اور جرمنی کے ایک کروڑ 20 لاکھ ڈالرز شامل ہیں۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکی صدارتی انتخابات میں ریپبلیکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکی صدارتی انتخابات کے دوران ریاست مشی گن میں سابق امریکی صدر…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکا کے صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹ کی اُمیدوار کملا ہیرس اور ریپبلکن…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکی صدارتی انتخابات میں ناسا کے خلا بازوں نے بین الاقوامی خلائی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے…
گوجرانوالہ (قدرت روزنامہ)ایک شخص کو دوسری شادی مہنگی پڑ گئی۔ گوجرانوالہ میں دلہا قیصر نے…