سعودی وزیر خارجہ سے ملاقات۔۔۔وزیراعظم نے سفری پابندیوں‌ کا معاملہ اٹھا دیا

اسلام آباد((قدرت روزنامہ)وزیراعظم عمران خان نے سعودی وزیر خارجہ کے توسط سے فرمانروا شاہ فرمان اور ولی عہد شاہ سلمان کے لیے خصوصی پیغام جاری کیا اور سفری پابندیوں کا معاملہ بھی اٹھا دیا . وزیراعظم عمران خان سےسعودی وزیرخارجہ کی ملاقات وزیراعظم آفس میں ہوئی، عمران خان کی جانب سے مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیاگیا .

ملاقات میں دونوں ممالک کے مختصر وفود نے شرکت کی، پاکستانی وفد میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور طاہر اشرفی بھی موجود تھے . اس بیٹھک میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا . وزیراعظم نے سعودی ولی عہداور شاہ سلمان کیلئےخصوصی پیغام پہنچایا اور دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط و بہتر بنانے پر زور دیا . عمران خان نے پاک سعودی سپریم کوآرڈینشن کونسل کے قیام کو شاندار قرار دیتے ہوئے اس کی تعریف کی اور کہا کہ ’سپریم کوآرڈینشن کونسل دونوں ملکوں میں رابطےکا سب سے بڑا فورم ہے، جو وقت کی عین ضرورت تھا‘ . . .

متعلقہ خبریں