پولیس نے ایم کیوایم کے جاں بحق کارکن اسلم کا موبائل فون ڈیٹا حاصل کرلیا

کراچی (قدرت روزنامہ) کراچی پولیس نے ایم کیوایم کے جاں بحق کارکن اسلم کا موبائل فون ڈیٹا حاصل کرلیا، پولیس ایکشن کے وقت اسلم وزیراعلیٰ ہاؤس کے مقام پر نہیں،پولیس ایکشن تقریباً ساڑھے6 بجے شروع ہوا تو اسلم پریس کلب پر موجود تھا، اسلم کی رات8 بج کر 19 منٹ پرلوکیشن راشد منہاس روڈ پر آئی۔ جیو نیوز کے مطابق گزشتہ روز وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے دوران احتجاج اور پولیس ایکشن کے وقت ایم کیوایم کارکن اسلم کی ہلاکت سے متعلق پولیس کی تفتیش جاری ہے، تفتیشی ٹیم نے اسلم کے فون کا کال ریکارڈ ڈیٹا حاصل کرلیا ہے۔
جس سے پتا چلتا ہے کہ گزشتہ روز ایم کیوایم کے جاں بحق جوائنٹ یوسی آرگنائزر اسلم پولیس ایکشن کے وقت وزیراعلیٰ ہاؤس پر نہیں بلکہ پریس کلب کے مقام پر موجود تھا۔

حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ اسلم کے پورے دن کے ڈیٹا سے معلوم ہوا ہے کہ گزشتہ روز ایک بج کر42 منٹ پر اسلم اپنے گھر میں موجود تھا،5بج کر 10منٹ پر شارع فیصل احتجاج میں پہنچا، پھر اس کی لوکیشن 6بج کر32 منٹ پر کراچی پریس کلب پر موجودگی کی آئی، پریس کلب کے مقام پر اسلم6 بج کر32 منٹ سے لے کر7 بج کر54 منٹ تک موجود رہا۔

جبکہ وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے تقریباً ساڑھے6 بجے پولیس ایکشن شروع ہوا جبکہ اس وقت اسلم پریس کلب کے مقام پر موجود تھا، بعدازاں رات 8بج کر19 منٹ پر اس کی لوکیشن راشد منہاس روڈ پر آئی جو اسلم کی واپسی بھی ہوسکتی ہے، رات 8 بج کر 42 منٹ پر اس کی لوکیشن فیڈرل بی ایریا بلاک 15 کے آئی ایچ ڈی کی آئی۔ تفتیشی حکام کے مطابق اس وقت کراچی انسٹی ٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیزز میں اسلم کو لایا گیا تھا، رات 10بج کر29 منٹ پر اسلم کا انتقال ہوا اور رات10 بج کر33 منٹ پر اس کی موبائل لوکیشن گھر کی آئی جب میت گھر لائی جا چکی تھی۔
اسلم کے اہلخانہ نے پوسٹ مارٹم کروانے سے بھی انکار کیا تھا۔یاد رہے کہ ایم کیوایم پاکستان نے گزشتہ روز بلدیاتی قانون کیخلاف کراچی میں احتجاجی ریلی نکالی، ریلی کے شرکاء نے وزیراعلیٰ ہاوس جانے کی کوشش کی تو انتظامیہ نے سی ایم ہاؤس جانے والا راستہ بند کردیا اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی۔ شرکا کو وزیراعلیٰ ہاوس کی جانب بڑھنے سے روکنے پر ایم کیوایم کارکنوں نے سندھ حکومت کےخلاف نعرے بازی کی۔
تاہم وزیراعلیٰ ہاؤس کے قریب ایم کیوایم کارکن اور پولیس اہلکار آمنے سامنے آگئے، جس پر پولیس اور مظاہرین میں تصادم ہوا، پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے زبردست لاٹھی چارج اور آنسو گیس کی شیلنگ بھی کی، شیلنگ میں ایک کارکن جاں بحق جبکہ ایم پی اے لیاقت اور متعدد کارکنان سمیت بچے اور خواتین بھی زخمی ہوگئے تھے۔

Recent Posts

محکمہ تعلیم سندھ نے پاکستان کی پہلی ٹرانس جینڈر ایجوکیشن پالیسی کا مسودہ منظور کرلیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)محکمہ تعلیم سندھ نے ٹرانس جینڈر ایجوکیشن پالیسی کامسودہ منظورکرلیا ہے۔ محکمہ…

5 mins ago

عمران خان کی رہائی کی کوششوں میں میرا کوئی کردار نہیں : مولانا فضل الرحمان

لندن(قدرت روزنامہ ) جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہےکہ…

11 mins ago

لندن میں خواجہ آصف کو دھمکیاں ’سیاسی اختلاف اپنی جگہ لیکن گالی دینے کی حمایت نہیں کی جا سکتی‘

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیر دفاع خواجہ آصف کو لندن میں ایک اوور گراؤنڈ اسٹیشن…

11 mins ago

مجھے ایسی بیماری ہے جس کا علاج دنیا کے صرف 2ممالک میں ہے،مریم نواز

لندن(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے ن لیگ کی حکومت ختم کردی…

17 mins ago

پاکستانی ہائی کمیشن خواجہ آصف کو دھمکیاں دینے والے کے خلاف قانونی کارروائی کرے، پاکستان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت نے لندن میں قائم پاکستانی ہائی کمیشن کو وزیر دفاع خواجہ…

20 mins ago

آئینی بینچ نے عام انتخابات 2024ری شیڈول کرنے کی درخواست خارج کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے عام انتخابات 2024ری شیڈول کرنے کی درخواست…

24 mins ago